قومی خبریں

ترنمول کانگریس تریپورہ میں بھی فتحیاب ہوگی: ممتا بنرجی

تریپورہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ٹکراؤ میں اضافہ ہوا ہے، اگرتلہ کے جن ہوٹلوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈران قیام کر رہے ہیں وہاں بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج یہ عزم دہرایا ہے کہ مغربی بنگال کے بعد تریپورہ میں بھی ترنمول کانگریس جیت حاصل کرے گی۔ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں ترنمول کانگریس کو روکنے کے لئے بی جے پی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کو تریپورہ میں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تریپورہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ٹکراؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرتلہ کے جن ہوٹلوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈران قیام کر رہے ہیں وہاں بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ انتظامیہ ہوٹل پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ ترنمو ل کانگریس کے لیڈروں کو کمرہ فراہم نہ کریں۔ ہوٹل کی بجلی منقطع کرنے کا بھی الزام عاید کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی لیڈروں کے کھانے کی فراہمی تک میں رخنہ ڈالا جا رہا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ تریپورہ میں ہوٹل میں قیام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ یہ ایک مبالغہ نہیں ہے۔ جمہوریت کا مذاق ہے۔ دوسروں کو جمہوریت کاسبق دینے والے آج خود جمہوریت کا مذاق اڑانے لگے ہیں۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ اس بار ہم تریپورہ میں جیتیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بنگال کے منصوبے تریپورہ میں بھی شروع کئے جائیں۔ تریپورہ میں بھی لوگوں کو مفت طبی علاج اور مفت چاول ملے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تریپورہ کے لوگوں کو بھی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تریپورہ کے کئی سیاسی لیڈران ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس نے تریپورہ میں جیت حاصل کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی تریپورہ کا دورہ کر رہے ہیں اور ورکروں سے ملاقات کررہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined