لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے منگل کی دیر رات انڈین ایڈ منسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے نو افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔ آفیشیل ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مہوبہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اودھیش تیواری کو اگریکلچر پروڈکشن کمشنر برانچ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ اسپیشل سکریٹری بیسک ایجوکیشن ستیندر کمار مہوبہ کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بنائے گئے ہیں۔
Published: undefined
ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجمنٹ ڈائریکٹر راج شیکھر کو کانپور کا سرکل افسر بنایا گیا ہے وہیں ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو کو راج شیکھر کی جگہ منجمنٹ ڈائریکٹر کا بھی چارج سونپا گیا ہے۔ لکھنؤ کے سرکل افسر مکیش میشرام پرنسپل سکریٹری (کلچر اینڈٹورزم) بنائے گئے ہیں، وہیں پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری رنجن کمار کو لکھنؤ کا کمشنر بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
کانپور کے سرکل افسر سدھیر بوبڑے کو رکن جوڈیشیل ریونیو کونسل کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ بوبڑے مزدور کمشنر کے ساتھ کانپور ڈویژن کے کمشنر بھی تھے جبکہ اب محمد مصفطی ریاست کے نئے مزدور کمشنر بنائے گئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈنیشنل انٹیگریشن جتیندر کمار سے ٹورزم و کلچر کا چارج لے لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے دن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے عہدے سے ہٹا کر معلق فہرست میں ڈالے گئے آٹھ آئی پی ایس افسران کو نئی تعیناتی دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined