قومی خبریں

کشمیر میں ٹرین خدمات سات ہفتوں کے بعد جزوی طور پر بحال

ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ بڈگام – بانہال ریل سروس جمعرات کو جزوی طور بحال کر دی گئی ہے تاہم صرف پچاس فیصد مسافروں کو ہی ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس Bilal Bahadur

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے جموں کے بانہال تک چلنے والی ریل سروس جمعرات کو قریب سات ہفتوں کے بعد جزوی طور بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم بڈگام سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس ہنوز معطل ہے۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آنے کے بعد 10 مئی کو وادی کشمیر میں ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔

Published: undefined

ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ بڈگام – بانہال ریل سروس جمعرات کو جزوی طور بحال کر دی گئی ہے تاہم صرف پچاس فیصد مسافروں کو ہی ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریک پر دن میں صرف چار ریل گاڑیاں چلیں گی جن میں دو صبح کے وقت اور دو شام کے وقت چلیں گی۔ موصوف نے کہا کہ بڈگام – بارہمولہ ٹرین سروس فی الوقت بند ہی رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس ٹریک پر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد ہی لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین نوگام سری نگر کے راستے سے بانہال سے بڈگام پہنچی۔ نوگام اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھے لوگوں نے ٹرین سروس کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین سفر نہ صرف سستا ہے بلکہ اس میں وقت بھی بہت کم صرف ہوتا ہے۔

Published: undefined

محمد علی نامی ایک مسافر نے بتایا کہ مجھے دفتر جانے کے لئے کافی کرایہ خرچ ہوتا تھا اور صبح سویرے گھر سے نکلنا پڑتا تھا اور شام کو دیر گئے واپس لوٹتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کی جزوی بحالی سے میرا پیسہ بھی بچے گا اور وقت بھی۔ ایک اور مسافر نے کہا کہ ٹرین سروس مزدور طبقے سے وابستہ لوگوں کے لئے زیادہ فائدہ بخش ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سومو گاڑی میں سفر کرنے سے ہماری ایک ہفتے کی مزدوری میں سے کم سے کم دو دن کی مزدوری سفر پر ہی صرف ہو جاتی ہے جبکہ ٹرین میں سفر کرنے سے کافی کرایہ بھی بچتا ہے اور وقت بھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined