فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
ایودھیا سے دہلی جانے والی ایودھیا ایکسپریس (1420) ٹرین میں جمعہ یعنی7 مارچ کی شام اس وقت ہنگامہ ہوا جب ایک نوجوان ٹرین کے ٹوائلٹ میں داخل ہوا اور بھاگ کر اپنے ساتھی مسافروں کو بتایا کہ ٹوائلٹ کی دیوار پر دھمکی لکھی ہوئی ہے۔ کسی نے دیوار پر لکھا ہے کہ جب یہ ٹرین لکھنؤ کے چارباغ اسٹیشن پر پہنچے گی تو اسے آر ڈی ایکس بم سے اڑا دیا جائے گا۔
Published: undefined
مسافروں نے فوری طور پر ٹرین میں موجود ریلوے عملے کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد ریلوے عملے نے ریلوے انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریلوے کے اعلیٰ حکام نے ٹرین کو بارہ بنکی اسٹیشن پر روکنے کا حکم دیا، جس کے بعد جانچ کے لیے ٹرین کو اگلے اسٹیشن یعنی بارہ بنکی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
Published: undefined
بارہ بنکی میں تقریباً 7:25 بجے ٹرین کو روکنے کے بعد ٹرین کی مکمل تلاشی اور جانچ شروع کی گئی۔ سب سے پہلے تمام مسافروں کو ٹرین سے اتارا گیا۔ اس کے بعد، جی آر پی، آر پی ایف اور سیول پولیس اہلکاروں نے ملٹری بم ڈسپوزل ٹیم کے ساتھ مل کر ٹرین کے ڈبوں کی تلاشی اور چھان بین شروع کی۔
Published: undefined
یہ دھمکی ایودھیا ایکسپریس کے کوچ نمبر S-8 کے ٹوائلٹ میں لکھی گئی تھی۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی تفتیش کے دوران بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور کلکٹر سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ دھمکی کسی نے شرارت کے طور پر لکھی تھی اور ٹرین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ٹرین میں مسافروں کو سوار کرنے کے بعد، ٹرین کو رات 9.25 بجے آگے کے سفر کے لیے بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined