قومی خبریں

تمل ناڈو میں دردناک سڑک حادثہ، 2 بسوں کی ٹکر میں 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی افراد میں کچھ کی حالت سنگین

تمل ناڈو میں کڈالور کے میل پٹم پکم میں دو پرائیویٹ بسوں کی ٹکر ہو گئی، یہ حادثہ ایک بس کی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

تمل ناڈو کے کڈالور واقع می پٹم پکم میں پیر کی صبح دو بسوں کی آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی جس میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ سینئر پولیس افسران اور ریونیو افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کی فوری طور پر مدد کی۔ انھوں نے پولیس کو اطلاع بھی دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ شروعاتی جانچ میں ایک بس میں آگے کا ٹائر پھٹنے کی جانکاری سامنے آئی ہے۔ غالباً ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول گنوا دیا اور سامنے سے آ رہی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined