مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں پیر کی دیر رات قومی شاہراہ 52 پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے 6 لوگوں کو کچل دیا۔ یہ لوگ ایک حادثہ کی شکار گاڑی کو سڑک سے ہٹا رہے تھے کہ اچانک ٹرک انہیں کچلتے ہوئے آگے نکل گئی جس سے موقع پر ہی ان سبھی کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد سڑک پر لوگوں کی لاشیں بچھی دیکھ کر لوگوں کے رونگتے کھڑے ہو گئے۔
Published: undefined
پولیس افسر نے بتایا کہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے قومی شاہراہ 52 کے گڑھی گاؤں کے پاس ایک کار ڈیوائڈر پر چڑھ گئی۔ جب کچھ لوگ کار کو ہٹانے میں لگے ہوئے تھے تبھی رات قریب 11 بجے ایک ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ اس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہے۔ پولیس فرار ٹرک ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
موقع پر پہنچے افسروں نے بتایا کہ گیورائی کے دیپک اٹکرے کے ذریعہ چلائی جا رہی کار یہاں قریب 100 کلومیٹر دور گڑھی گاؤں کے پاس قومی شاہراہ 52 کے ایک حصے پر ڈیوائڈر پر چڑھ گئی۔ اس کار کو ہٹانے کے لیے کچھ لوگ کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت بالو اٹکرے، بھاگوت پرالکر، سچن ننواورے، منوج کرانڈے، کرشن جادھو اور دیپک ثریہ کے طور پر کی ہے۔ یہ سبھی بیڈ کے گیورائی کے باشندے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے پہلے مہاراشٹر کے شولا پور میں بھی شدید بارش کی وجہ سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے آر ٹی دیشمکھ کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ پیر کو 4.15 بجے لاتور-تنجا پور-شولا پور راستے پر پیش آیا۔ بیلکنڈ کے پاس ایک فلائی اوور پر کار سڑک سے پھسل گئی اور حادثے کی شکار ہو گئی۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق دیشمکھ اپنی ایس یو وی گاڑی میں سفر کر رہے تھے تبھی ان کی گاڑی بارش کی وجہ سے سڑک پر جمع پانی کے سبب پھسل گئی اور بے قابو ہوکر فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ گاڑی دو بار پلٹنے سے پوری طرح تباہ ہو گئی۔ حادثے میں آر ٹی دیشمکھ کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوراً نزدیکی نجی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined