سوشل میڈیا
راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے منوہر تھانہ بلاک کے پیپلوڈی گاؤں میں جمعہ کی صبح ایک سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ سرکاری پرائمری اسکول کی چھت اچانک کلاس کے دوران منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 بچوں کی موت ہو گئی اور درجنوں کے زخمی یا ملبے میں دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت کمرے میں تقریباً 60 بچے موجود تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد موقع پر پہنچے اور بچوں کو بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور ملبہ ہٹانے کے لیے فوری طور پر 4 جے سی بی مشینیں روانہ کی گئیں۔ اب تک 8 بچوں کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے جنہیں منوہر تھانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو جھالاواڑ کے بڑے اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی عمارت کافی پرانی اور خستہ حال تھی، جس کی بروقت مرمت نہیں کرائی گئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ بارہا شکایتوں کے باوجود اسکول کی عمارت کی حالت بہتر نہیں بنائی گئی۔
Published: undefined
واقعے پر سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں کیں۔ وہیں ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاؤر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
اس وقت موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، پولیس، مقامی انتظامیہ اور طبی ٹیمیں سرگرم ہیں۔ ضلع کلکٹر بھی جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ پورے علاقے میں افسوس اور غم کی فضا چھائی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ محمد تسلیم