قومی خبریں

ہانگ کانگ میں مسلسل چوتھے دن ٹریفک میں رخنہ، اسکول اور یونیورسٹیاں بند

گزشتہ رات شہر کے ایجوکیشن بیورو نے اعلان کیا کہ احتیاط کے طور پر سبھی اسکول بند رہیں گے۔ کئی یونیورسٹیوں نے بھی جمعرات سے اپنے کیمپس بند رکھنے اور ان میں پڑھائی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین نے جمعرات کو مسلسل چوتھے دن شاہراہ اور نقل وحمل کے دیگر ذرائع میں رکاوٹ پیدا کرنا جاری رکھا جس کی وجہ سےشہر کے اسکول، یونیورسٹی اور شاپنگ مال بند کرنے پڑے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران پولس نے مظاہرین کو تتربتر کرنے کے لئے آنسوں گیس کے گولے بھی چھوڑے ہیں۔

Published: undefined

کل رات شہر کے ایجوکیشن بیورو نے اعلان کیا کہ احتیاط کے طور پر سبھی اسکول بند رہیں گے۔ کئی یونیورسٹیوں نے بھی جمعرات سے اپنے کیمپس بند رکھنے اور ان میں پڑھائی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔شہر کے کئی اہم شاپنگ مال نے آج بند رہنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا نے مقامی اسپتال کے افسروں کے حوالےسے بتایا کہ چین انتظامیہ اس علاقے میں حال ہی میں ہوئے مظاہروں کے دوران پولس اور مظاہرین کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں اب تک 64 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہانگ کانگ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

اسپتال میں داخل لوگوں میں سے 34 کی حالت مستحکم ہے اور 23 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ ایک شخص کا علاج ابھی بھی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined