قومی خبریں

کانوڑ یاترا: دہلی کے کالندی کنج سے بدر پور اور نوئیڈا تک آدھی سڑک 23 جولائی تک بند رہے گی

کانوڑیوں کی بڑی تعداد  کی وجہ سےایک  ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کالندی کنج سے نوئیڈا اور بدر پور تک سڑک کا نصف حصہ 23 جولائی تک بند رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے کالندی کنج سے نوئیڈا اور بدر پور جانے والوں کے لیے یہ اہم خبر ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے منگل  یعنی 15 جولائی کو کہا کہ کالندی کنج اور آس پاس کے علاقوں میں 23 جولائی تک ٹریفک پر پابندی رہے گی۔ یہ فیصلہ کانوڑیوں کی بغیر کسی روک ٹوک کی  نقل و حرکت اور عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ آنے والے دنوں میں کاوڑیوں کی ایک بڑی تعداد نوئیڈا، کالندی کنج اور آگرہ کینال روڈ کے راستے فرید آباد، گروگرام اور راجستھان کی طرف سفر کرنے کی امید ہے۔

Published: undefined

آگرہ کینال روڈ کا آدھا حصہ (کالندی کنج سے بدر پور تک) بند رہے گا، اور کالندی کنج سے نوئیڈا روڈ کا آدھا حصہ بھی باقاعدہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، یاترا کے دوران ان راستوں پر بہت زیادہ بھیڑ ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

تاخیر سے بچنے کے لیے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نوئیڈا سے دہلی جانے کے لیے کالندی کنج کے بجائے ڈی این ڈی فلائی اوور یا آشرم مارگ کا استعمال کریں اور آشرم اور ڈی این ڈی کے لیے بدر پور کے راستے متھرا روڈ کا استعمال کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینسز، فائر بریگیڈز اور پولیس کی گاڑیوں کو محدود راستوں پر جانے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں ضروری ڈیوٹی کے علاوہ وہاں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دہلی پولیس کے 5000 سے زائد اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی تقریباً 50 کمپنیاں (5000 سے زائد اہلکار) دہلی کے حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ کانوڑ  یاترا 22 جولائی تک جاری رہے گی۔ مندر اور مرکزی راستوں  کی سی سی ٹی وی اور ڈرون گشت سے نگرانی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined