
فوٹو نوجیون
ملک کی 10 بڑی ٹریڈ یونینوں کے مشترکہ پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ 12 فروری کو ملک گیرعام ہڑتال کی کال برقرار ہے اور امید ہے کہ ملک بھر سے کم از کم 30 کروڑ مزدور اس احتجاج میں شامل ہوں گے۔ یونینوں کے گروپ نے 9 جنوری 2025 کو مرکزی حکومت کی ’مزدور مخالف، کسان مخالف اورملک مخالف کارپوریٹ نواز پالیسیوں‘ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔
Published: undefined
آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی جنرل سکریٹری امرجیت کور نے پیر کے روزنامہ نگاروں کو بتایا کہ اس بار12 فروری ( جمعرات) کو بلائی گئی ہڑتال میں کم از کم 30 کروڑ مزدور حصہ لیں گے۔ اس سے پہلے ہوئے دھرنے اور مظاہرے میں تقریباً 25 کروڑ مزدوروں نے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کا اثر ملک بھر کے 600 اضلاع میں نظر آئے گا جو گزشتہ سال کے تقریباً 550 اضلاع سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
کورنے یہ بھی کہا کہ ٹریڈ یونینوں کے شرکت کے دعوے ضلع اوربلاک سطح پرکی گئی مضبوط تیاریوں پرمبنی ہیں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ دیگرفیڈریشن بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ ہڑتال کے اثرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اڈیشہ اور آسام مکمل طور پر بند رہیں گے اور دیگر ریاستوں میں بھی تحریک کا خاصا اثر پڑے گا۔ جوائنٹ فورم کے ایک بیان کے مطابق یونائیٹڈ کسان مورچہ نے اپنے اور ٹریڈ یونینوں کے مطالبات کی حمایت میں مظاہروں اور متحرک ہونے کی مکمل حمایت کی ہے۔
Published: undefined
اسی طرح یونائیٹڈ فرنٹ آف ایگریکلچرل لیبر یونین بھی اس مہم کا حصہ ہے، جو ہڑتال میں شامل ہورہی ہے جس میں منریگا کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تقریباً تمام ریاستوں میں مزدوروں، کسانوں اور عام لوگوں کے درمیان تمام شعبوں، سرکاری، عوامی اور پبلک سیکٹر کے اداروں، صنعتی علاقوں، دیہی اور شہری ہندوستان میں مزدوروں، کسانوں اورعام لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی ہیں۔ کئی مقامات پرطلبہ اور نوجوانوں کے گروپ ان مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ عام شہری ہڑتال کے مطالبات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined