آئی اے این ایس
ہماچل پردیش کی ریاستی راجدھانی شملہ میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شملہ ایک مقبول سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح نیو ایئر کی چھٹیاں منانے اور برفباری کا لطف اٹھانے پہنچتے ہیں۔ اس سال بھی سیاحوں کا رش بڑھ چکا ہے لیکن برفباری میں تاخیر کی وجہ سے وہ اب بھی اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
شملہ کے ہوٹلوں اور ریزورٹس میں 90 فیصد تک بکنگ ہو چکی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر سیاحوں کا یہ رش برقرار رہا تو آج ہوٹل مکمل طور پر بھر جائیں گے۔ سیاح شملہ کے مشہور سیاحتی مقامات پر پہنچ رہے ہیں اور یہاں کے خوبصورت مناظرات کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ برفباری نہ ہونے کے باوجود یہاں کا موسم خوشگوار اور پرسکون ہے اور وہ نئے سال کے جشن کے لئے یہاں آئے ہیں۔
Published: undefined
شملہ پہنچے ہوئے سیاحوں میں سے ایک دہلی کے دلشاد گارڈن کے رہائشی محمد ساد نے بتایا، ’’جب ہم یہاں پہنچے تھے، تو برفباری ہو رہی تھی لیکن اب اس کا کوئی نشان نہیں ہے۔ ہم یہاں نیو ایئر منانے آئے ہیں اور اس دوران برفباری کی امید کر رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ 2-3 جنوری تک یہاں رکیں گے اور پھر دہلی واپس لوٹ جائیں گے۔
اسی طرح، گڑگاؤں سے شملہ آنے والے ایک اور سیاح، انکت اگروال نے کہا، ’’ہم یہاں برفباری کا مزہ لینے آئے تھے لیکن ابھی تک وہ نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ کفری میں برفباری ہو سکتی ہے، اس لئے ہم یہاں کے ماحول کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ہریدوار سے آئے ہوئے امت کوہلی کا کہنا تھا، ’’یہاں کا ماحول بہت اچھا لگ رہا ہے لیکن ہمیں برفباری کی توقع تھی۔ ابھی ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
شملہ کی فضا میں خوشی اور جوش کا ماحول ہے اور سیاح اس موقع پر شہر کے حسین مناظرات، فطرت کی تازگی اور شہر کی رونق کو دل سے انجوائے کر رہے ہیں۔ اس دوران، ہوٹلوں اور ریزورٹس کے مالکان نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر برفباری جلد شروع ہوتی ہے، تو سیاحوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined