قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں ٹماٹر ایک ہفتے کے اندر 100 کے پار

ایک ہفتہ پہلے تک جو ٹماٹر 10 سے 20 روپے فی کلو چل رہا تھا وہ اچانک مہنگا ہو گیا ہے اور اب ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ٹماٹر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹماٹر، تصویر آئی اے این ایس

 

ایک ہفتہ پہلے تک جو ٹماٹر 10 سے 20 روپے فی کلو چل رہا تھا وہ اچانک مہنگا ہو گیا ہے۔ اب  ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ صورتحال یہ ہے کہ مدھیہ پردیش کی  دارالحکومت بھوپال میں ٹماٹر ختم ہو چکے ہیں۔ اب بنگلور، راجستھان سے ٹماٹر آ رہے ہیں۔ ہری سبزیاں مہنگی ہونے سے گھریلو خواتین کا کچن بجٹ بھی گڑبڑا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ان دنوں ہری سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ ہری سبزیاں مہنگی ہونے کے باعث غریب عوام کی تھالی سے ہری سبزیاں تقریباً غائب ہو چکی ہیں۔ ہری سبزیوں میں مہنگائی کی سب سے زیادہ مار ٹماٹر پر پڑی ہے۔ ٹماٹر 100 روپے سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

صرف ٹماٹر ہی نہیں تمام ہری سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر 100 سے 120 روپے کلو، گوبھی 60 سے 80، لوکی 40 سے 50، بھنڈی 40 سے 60، شملہ مرچ 60 سے 80، بیگن گول 30 سے ​​40 کلو فروخت ہو رہا ہے۔  کدو 30 سے ​​40، کریلا 40 سے 60 اور باربتی بھی 40 سے 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر ٹماٹر کی بڑھی ہوئی قیمت کی بات کریں تو چھ ریاستوں میں سب سے مہنگا ٹماٹر صرف مدھیہ پردیش میں فروخت ہو رہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ٹماٹر 100 روپے سے  زیادہ ہے، راجستھان میں 80 سے 100 روپے فی کلو، چھتیس گڑھ میں 80 سے 90، مہاراشٹر میں 60 سے 90، کرناٹک میں 70 سے 90 اور بہار میں بھی 60 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ایک ماہ قبل ٹماٹر کی قیمت کی حالت ایسی تھی کہ اچھی قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسان ٹماٹر سڑکوں پر پھینک رہے تھے۔ جہاں اب مدھیہ پردیش میں کسانوں کے پاس ٹماٹر ختم ہو چکے ہیں اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹماٹر کی فصل رکھنے والے کسانوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined