کولم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' آج کیرالہ کے پوتھیاکاؤ سے شروع ہوئی۔ پد یاترا صبح 11.00 بجے قائمکلم سے روانہ ہوگئی اور شام 5 بجے ہری پاڈ کے قریب چیپاڈ پہنچے گی۔ جہاں راہل گاندھی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پیدل مارچ کے دوران صبح سے ہی سڑک کے دونوں طرف لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ بھارت جوڑو یاترا میں شریک لوگ 'ملے قدم، جڑے وطن' کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، 'بھارت جوڑو یاترا جھوٹے وعدوں کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کیرالہ کے لوگوں نے پرجوش طریقے سے اس یاترا کی تائید کی ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنا پیدل مارچ سمجھتے ہیں۔ قبل ازیں جمعہ کے روز راہل گاندھی نے کروناگپلی میں اپنی پد یاترا کے اختتام کے بعد روحانی پیشوا ماتا امرتانندمئی دیوی سے ان کے آشرم میں ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
کانگریس کی بھارت جوڑ یاترا 3750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 150 دنوں میں 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔ کیرالہ میں 11 ستمبر سے شروع ہونے والی پد یاترا آج الاپوجھا میں داخل ہوگی اور 21 اور 22 ستمبر کو ضلع ایرناکلم سے ہوتی ہوئی 23 ستمبر کو تھریسور پہنچے گی۔ کیرالہ میں 29 ستمبر تک 19 روزہ پدیاترا سات اضلاع میں 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یکم اکتوبر کو کرناٹک میں داخل ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined