
ابھشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں جاری ایس آئی آر پر تنازعہ کے درمیان ترنمول کانگریس نے 24 نومبر کو پارٹی کی اب تک کی سب سے بڑی میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ ورچوئل طریقے سے ہوگی اور اس میں ریاست بھر کے 10 ہزار سے زیادہ ضلع، بلاک، پنچایت اور بوتھ سطح کے ترنمول لیڈران شامل ہوں گے۔ میٹنگ کی صدارت خود پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کریں گے۔
Published: undefined
میٹنگ کا سب سے اہم حصہ پارٹی کا نیا پروجیکٹ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر)، انٹلیجنس اور ریسرچ پر مشتمل رہے گا۔ ابھشیک بنرجی اس محکمہ کو بذات خود دیکھ رہے ہیں اور اس کا مقصد ہر بوتھ تک سوشل میڈیا کی طاقت کے ساتھ ساتھ مخالف پارٹیوں کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنا ہے۔ پارٹی کو حالیہ انتخابات میں کئی اضلاع میں کمزور کارکردگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، میٹنگ میں ان تمام اضلاع کی نشاندہی کر کے وہاں کارکردگی بہتر بنانے کی ٹھوس حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
Published: undefined
اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ ووٹر لسٹ میں ایک بھی ترنمول حامی کا نام چھوٹنے نہ پائے۔ اس کے لیے گھر گھر جا کر خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ مَتوا اکثریتی علاقوں اور شمالی بنگال کے تمام اضلاع کو سب سے اوپر ترجیح دی جائے گی، کیونکہ ان علاقوں میں پارٹی کو ابھی مزید مضبوطی درکار ہے۔ تمام اراکین پارلیمنٹ، اراکینِ اسمبلی اور بڑے لیڈران کے گزشتہ 6 ماہ کے کام کاج کا سخت جائزہ لیا جائے گا۔ جو لیڈر میدان میں فعال نظر نہیں آئے، انہیں واضح تنبیہ دی جائے گی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد ہی پوری حکمت عملی تیار کر کے اسے زمینی سطح پر اتارنے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد اب 2026 کے اسمبلی انتخابات تک کوئی ڈھیل نہیں برتی جا سکتی۔ میٹنگ کے بعد ہر ضلع میں فوراً کام شروع کرنے کی سخت ہدایات دی جائیں گی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ترنمول اتنے بڑے پیمانے پر ورچوئل میٹنگ کر کے پوری تنظیم کو ایک ساتھ جوڑ رہی ہے اور ہر سطح کے لیڈران کو براہ راست ذمہ داری سونپ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined