قومی خبریں

دہلی ایم سی ڈی میں میئر کا انتخاب، ’عآپ‘ اور بی جے پی میں مقابلہ

دہلی ایم سی ڈی میں 25 اپریل کو میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات ہوں گے۔ ’عآپ‘ کے تین کونسلر بی جے پی میں شامل ہونے سے اعداد و شمار بدل گئے، کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے

<div class="paragraphs"><p>ایم سی ڈی ایوان کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ایم سی ڈی ایوان کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: دہلی کی سیاست ایک بار پھر گرما گئی ہے، اس بار محاذ آرائی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کو لے کر ہے۔ عام آدمی پارٹی (’عآپ‘) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دونوں ہی سیاسی جماعتیں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارپوریشن پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

ایم سی ڈی کے سکریٹریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کی عام میٹنگ 25 اپریل کو دوپہر 2 بجے طلب کی گئی ہے، جس میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب عمل میں آئیں گے۔ ان عہدوں کے لیے نامزدگی کا عمل 15 اپریل سے شروع ہو گا اور 21 اپریل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ امیدوار انتخابات سے قبل کسی بھی وقت اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں منعقدہ ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 250 میں سے 134 وارڈوں پر قبضہ کیا تھا۔ اس وقت بی جے پی 104 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی۔ تاہم فروری 2025 میں سیاسی منظرنامہ اس وقت بدل گیا جب ’عآپ‘ کے تین کونسلر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس انضمام کے بعد بی جے پی کے پاس اب 116 کونسلر ہو چکے ہیں جبکہ ’عآپ‘ کے پاس 113 رہ گئے ہیں۔ کانگریس کے پاس 8 کونسلر موجود ہیں۔

Published: undefined

ایم سی ڈی میں فی الوقت کل 238 کونسلر فعال ہیں، کیونکہ 12 نشستیں خالی ہیں۔ ان میں سے ایک کونسلر رکن پارلیمان بن چکے ہیں اور 11 ارکان اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، جس کے سبب وہ اپنی کارپوریشن کی رکنیت چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، دہلی اسمبلی کے اسپیکر نے 14 ارکان اسمبلی کو ایم سی ڈی میں نامزد کیا ہے، جن میں سے 11 بی جے پی اور 3 ’عآپ‘ سے ہیں۔ ان نامزدگیوں کے سبب بی جے پی کی پوزیشن مزید مضبوط نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

ایم سی ڈی کے موجودہ دور حکومت کا یہ چوتھا سال ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 (ترمیم شدہ 2022) کے مطابق، ہر سال میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کارپوریشن کے ارکان میں سے کیا جانا لازم ہے۔ قانون کے تحت پہلے سال میئر کا عہدہ خواتین کے لیے اور تیسرے سال درج فہرست ذات (ایس سی) کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔

اب جبکہ نئی تقرری کے لیے دن مقرر ہو چکا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی صف بندی تیز کر دی ہے۔ میئر کے انتخاب کو لے کر جہاں ایک طرف سیاسی چالوں کا کھیل جاری ہے، وہیں دوسری طرف عوام کی نظریں بھی اس انتخابی دنگل پر مرکوز ہیں کہ آخر دہلی کا نیا میئر کون ہوگا؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined