قومی خبریں

مہاراشٹر میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ کے ناندیڑ ضلع کے بھوکر تعلقہ کے پالاج گاؤں میں منگل کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین کھیت مزدوروں کی موت ہو گئی

علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس 

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ کے ناندیڑ ضلع کے بھوکر تعلقہ کے پالاج گاؤں میں منگل کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین کھیت مزدوروں کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کل شام اس وقت پیش آیا جب پالاج گاؤں میں کھیت مزدور اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے اور تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ اس کے بعد وہ درخت کے نیچے کھڑے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گر گئی جس میں وہ ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

مرنے والوں کی شناخت سائیناتھ ستناور (30)، راجیشور ستلاوار (40) اور بوجنا رامناور (32) کے طور پر کی گئی ہے، سبھی پالاج گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ لاشوں کا گاؤں میں ہی پنچناما کیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔

واقعہ کے بعد تحصیلدار، گاؤں کے پولیس پاٹل کے ساتھ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور پنچنامہ تیار کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھوکر اسپتال بھیج دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined