بنگلورو بھگدڑ (فائل)۔ تصویر ’انسٹا گرام‘
انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے چمپئن رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ’فتح جشن‘ کے دوران ہوئی بھگدڑ کے تین مہینے بعد متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت بھگدڑ میں مارے جانے والے 11 لوگوں کے کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔
Published: undefined
فرنچائزی نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپنے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا- ’’4 جون 2025 کو ہمارا دل ٹوٹ گیا۔ ہم نے آر سی بی کے کنبہ کے گیارہ اراکین کو کھو دیا۔ وہ ہمارا حصہ تھے۔ ہمارے شہر، ہماری کمیونٹی اور ہماری ٹیم کو الگ بنانے والی چیزوں کا حصہ تھے۔ ان کی غیر موجودگی ہم سبھی کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ ان کی کمی کو کوئی بھی امدادی رقم کبھی نہیں پُر کر سکتی۔ لیکن ایک پہلے قدم کے طور پر اور احترام کے ساتھ آر سی بی نے ان کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے دیے ہیں۔ صرف اقتصادی مدد کے طور پر نہیں بلکہ ہمدردی، اتحاد اور مسلسل دیکھ بھال کے وعدے کے طور پر۔‘‘
Published: undefined
بیان میں آگے کہا گیا- ’’یہ آر سی بی کیئر کی شروعات ہے۔ مثبت قدم کے لیے طویل مدتی عزم، جس کی شروعات ان کی یاد کا احترام کرنے سے ہوتی ہے۔ آگے اٹھایا گیا ہر قدم شائقین کے جذبات، توقعات اور ان کے حق کو ظاہر کرے گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ آئی پی ایل-2025 میں آر سی بی کے ذریعہ فائنل مقابلے میں پنجاب کنگس کو شکست دے کر اپنے 18 سال کی خطابی خشک سالی کو ختم کرنے کے ایک دن بعد ہزاروں شائقین ایم۔ چناسوامی اسٹیڈیم کے پاس جمع ہوئے۔ یہاں ٹیم کے لیے ایک اعزازی تقریب اور ایک کھلی بس پریڈ کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ حالانکہ بڑی تعداد میں بھیڑ اسٹیڈیم کی صلاحیت سے کہیں زیادہ ہوگئی۔ اس سے گیٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس افرا تفری میں 11 لوگوں کی جان چلی گئی اور کم سے کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
اس افسوسناک واقعہ کے فوراً بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مہلوکین کے ورثا کو 10-10 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب آر سی بی نے ’احترام اور یکجہتی کی علامت‘ کے طور پر مہلوکین کے 11 کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز