قومی خبریں

کرناٹک ضمنی انتخابات کے پیش نظر تین دنوں کا اسمبلی اجلاس

وزیرقانون جے سی مدھوسوامی نے کہا کہ ’’اس اجلاس میں ضمنی بجٹ پیش کیا جائےگا، اس کے علاوہ قومی آفات راحت فنڈ اور دیگر کا بجٹ مختص کیا جانا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک میں 15 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ریاستی کابینہ نے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کو صرف تین دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلی کا سرمائی اجلاس اب 10 سے 12 اکتوبر کے دوران ہوگا۔ اس سے پہلے اجلاس کی کارروائی 14 سے 26 اکتوبر تک ہونے کا پروگرام طے تھا۔

Published: undefined

وزیرقانون جے سی مدھوسوامی نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد پیر کو نامہ نگاروں سے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس کوئی اور متبال نہیں تھا کیونکہ چناؤ کمیشن نے کرناٹک کے 15 اسمبلی پولنگ مراکز پر 21 اکتوبر کو الیکشن کرانے اور 24اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

وزیرقانون جے سی مدھوسوامی نے کہا کہ ’’اس اجلاس میں ضمنی بجٹ پیش کیا جائےگا، اس کے علاوہ قومی آفات راحت فنڈ اور دیگر کا بجٹ مختص کیا جانا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ حکومت کو کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے پیسہ نکالنے کےلئے 31اکتوبر سے پہلے سپلی مینٹری بل(ضمنی) پاس کرانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined