قومی خبریں

’’جو رام کے نہیں، وہ عوام کے کیا ہوں گے؟‘‘، رام مندر نذرانے میں چوری کے معاملے پر ڈمپل یادو کا شدید رد عمل

سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے کہا کہ ایودھیا کے رام مندر میں مبینہ چوری کے معاملے کو کروڑوں عقیدت مندوں کے عقیدے سے چوری تقریباً 3 سال سے جاری ہے۔

ڈمپل یادو / آئی اے این ایس
ڈمپل یادو / آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے مین پوری حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اورسماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے رام مندر کے عطیات کی چوری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تکبر میں ڈوبی ہوئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سماج وادی پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

Published: undefined

ڈمپل یادو نے دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی نے ایودھیا میں رام مندر کا مسئلہ سب سے پہلے اٹھایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رام مندر کی تعمیر میں کروڑوں روپے کا گھپلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جو رام کے نام کا سہارا لے کر اقتدار میں آنے تھے، جب وہ انہیں کے نہیں ہوئے تو عام لوگوں کے کیا ہوں گے؟‘‘ انہوں نے ایودھیا میں مبینہ چوری کے معاملے کو کروڑوں عقیدت مندوں کے عقیدے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ چوری تقریباً 3 سال سے جاری ہے۔

Published: undefined

مین پوری کی ایم پی ڈمپل یادو نے تعلیمی نظام پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے تقریباً 25 ہزار اسکولوں کو بند کردیا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ بچے تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے نیٹ پیپر لیک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں طلباء نے اپنی جان تک دے دی لیکن مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ نہیں دیا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined