قومی خبریں

روزگار مانگنے والوں کو لاٹھیاں دیں! بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا: راہل گاندھی

اساتذہ بھرتی گھوٹالہ کے خلاف لکھنؤ میں کینڈل مارچ نکال رہے امیدواروں پر لاٹھی چارج پر راہل گاندھی نے کہا کہ روزگار مانگنے والوں کو یوپی حکومت نے لاٹھیاں دی، بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اساتذہ بھرتی کے خلاف اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کینڈل مارچ نکال رہے امیدوارون پر لاٹھی چارج کئے جانے کے خلاف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لاٹھی چارج کی ویدیو ٹوئٹ کر کے لکھا، ’’روز گار مانگنے والوں کو یو پی حکومت نے لاٹھیاں دیں، جب بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اساتذہ بھرتی کے امیدواروں پر لاٹھی چارج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھی لاٹھی چارج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اتر پردیش کے نوجوان ہاتھوں میں موموبتیوں کا اجالا لے کر آواز اٹھا رہے تھے ’روزگار دو’ لیکن اندھیر گردی کی علامت بن چکی یوگی حکومت نے ان نوجوانوں کو لاٹھیاں دیں۔ نوجوان ساتھیو! یہ کتنی بھی لاٹھیاں چلائیں، روزگار کے حق کی لڑائی کی لو بجنے نہیں دینا۔ میں اس لڑائی میں آپ کے ساتھ ہوں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی میں گھوٹالہ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ امیدواروں نے بھرتی کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کے خلاف امیدوار ہفتہ کی شام لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف کینڈل مارچ نکال رہے تھے۔ انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے نام پر پولیس نے اچانک لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

Published: undefined

پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اتنا اچانک تھا کہ کینڈل مارچ نکالنے والے امیدوار ہکا بکا رہ گئے۔ پولیس ان پر ہر طرف سے لاٹھیاں برسا رہی تھی۔ ایسے حالات میں کئی امیدواروں نے دوڑ لگا دی۔ کچھ امیدواروں کو تو ریلنگ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined