قومی خبریں

’لو جہاد‘ پر وزیر اعلیٰ شیوراج کی دھمکی، کہا ’ایسی حرکت کرنے والوں کو تباہ کر دوں گا‘

شیوراج سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’صاف سن لو، حکومت سب کی ہے۔ سب ذات، سبھی مذاہب کی۔ کوئی تفریق نہیں ہے۔ لیکن اگر بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرنے کی کوشش کی گئی تو توڑ کر رکھ دوں گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں ـلو جہاد‘ کے تعلق سے آرڈیننس پاس ہونے کے بعد کچھ دیگر بی جے پی حکمراں ریاستوں میں بھی قانون کا مسودہ تیار کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اپنی ریاست میں لو جہاد کے خلاف قانون لانے کی بات کہی ہے اور انھوں نے اپنے ایک تازہ بیان میں دھمکی آمیز لہجے میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ایسی حرکت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق شیوراج نے سیہور کے بدنی علاقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرنے کی کوشش کی گئی تو توڑ کر رکھ دوں گا۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’صاف سن لو، حکومت سب کی ہے۔ سب ذات، سبھی مذاہب کی۔ کوئی تفریق نہیں ہے۔ لیکن اگر بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنی حرکت کرنے کی کوشش کی گئی تو توڑ کر رکھ دوں گا۔ یہ نہیں چلے گا۔ میں جانتا ہوں ایسی بیٹیوں کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے، برباد ہو جاتی ہے۔ جہنم بن جاتی ہے، وہ در در کی ٹھوکریں کھاتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے باضابطہ ’لو جہاد‘ لفظ کا استعمال بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مذہب تبدیلی کی سازش، لو جہاد جیسی چیز دیکھنے کو ملی تو تباہ ہو جاؤ گے، برباد ہو جاؤ گے۔ یہ مدھیہ پردیش میں نہیں چلنے دیں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ شیوراج سنگھ چوہان اس سے قبل بھی لو جہاد کے خلاف عوامی جلسہ میں بیان دے چکے ہیں۔ وہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بل لا کر قانون بنانے کی بات بھی کہہ چکے ہیں۔ شیوراج نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایک جلسہ میں کہا تھا کہ ’’بہن بیٹیوں کی عزت کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔ قصورواروں کو سخت سزا ملے گی۔ خواتین کی خودمختاری حکومت کا ہدف ہے، ہم اسے حاصل کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز