قومی خبریں

کورونا سے مقابلہ جنگ کے مترادف، کوششوں سے جیت ہوگی: مودی

پی ایم مودی نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور محروم طبقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کے لئے معافی مانگی اور کہا کہ یہ زندگی موت کی جنگ ہے اور کورونا کو ہرانا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس (كووڈ -19) کے خلاف جنگ کو غیر معمولی چیلنج قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس وبا سے مقابلے کے لئے ایسے فیصلے کیے جا رہے ہیں جو دنیا کی تاریخ میں کبھی دیکھنے اور سننے کو نہیں ملے اور انہیں کی بیناد پر ہندوستان اس وبا پر فتح حاصل کرے گا۔

Published: undefined

مودی نے ریڈیو پر نشر ہونے والے پروگرام ’من کی بات‘ میں ڈاکٹروں، نرسوں اور کورونا وائرس انفیکشن سے نجات پا چکے لوگوں سے بات چیت کر کے ملک کے باشندوں کو پیغام دیا کہ یہ ایک جنگ جیسی صورتحال ہے اور اسے روکنے کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہی ہندوستان کو اس وبا پر جیت دلائیں گی۔

Published: undefined

مودی نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور محروم طبقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کے لئے معافی مانگی اور کہا کہ یہ زندگی موت کی جنگ ہے اور کورونا کو ہرانا ہے۔ اس کے لئے وقت پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اس لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے میں تمام ملک کے باشنددں سے معذرت چاہتا ہوں اور میری آتما کہتی ہے کہ آپ مجھے ضرور معاف کریں گے کیونکہ کچھ ایسے فیصلے کرنے پڑے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف یہ جنگ غیر معمولی بھی ہے اور چیلنج بھری بھی، لہذا اس دوران کیے جا رہے فیصلے بھی ایسے ہیں جو دنیا کی تاریخ میں کبھی دیکھنے اور سننے کو نہیں ملے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کو روکنے کے لئے جو تمام قدم ہندوستانیوں نے اٹھائے ہیں، جو کوششیں اب ہم کر رہے ہیں، وہی ہندوستان کو کورونا وائرس کی وبا پر جیت دلائیں گی۔ مودی نے غریبوں کے تیئں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا دل نہیں کرتا ایسے اقدامات کیے جائیں لیکن دنیا کے حالات دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ یہی ایک راستہ بچا ہے، آپ کو اور آپ کے کنبے کو محفوظ رکھنا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ملک کے باشندوں سے کہا کہ ’’غریبوں کے تئیں ہماری ہمدردی زیادہ ہونی چاہیے‘‘۔ ہماری انسانیت اسی میں ہے کہ کہیں پر بھی کوئی غریب، دكھي، بھوکا نظر آتا ہے تو اس بحران کی گھڑی میں ہم پہلے اس کا پیٹ بھریں گے، اس کی ضرورت کی فکر کریں گے اور یہ ہندوستان کر سکتا ہے۔ یہی ہمارا کلچر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined