قومی خبریں

’’یہ ناانصافی پر انصاف کی فتح ہے‘‘، اناؤ عصمت دری اور اراولی تحفظ معاملہ میں ’سپریم ہدایت‘ پر این ایس یو آئی کا رد عمل

این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے کہا کہ اناؤ معاملے میں متاثرہ کو انصاف کے لیے سڑک پر اترنا پڑا، جبکہ بی جے پی مضبوطی کے ساتھ قصوروار زانی کے ساتھ کھڑی رہی۔

<div class="paragraphs"><p>اراولی، گرافکس ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/nsui">@nsui</a></p></div>

اراولی، گرافکس ’ایکس‘ @nsui

 

اناؤ عصمت دری معاملہ میں قصوروار بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کی ضمانت پر سپریم کورٹ کے ذریعہ لگائی گئی روک اور اراولی پہاڑی سلسلہ کے تحفظ سے متعلق حالیہ احکام پر این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ طلبا تنظیم نے ان دونوں معاملوں میں ’سپریم ہدایت‘ کو ناانصافی پر انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کا کہنا ہے کہ اناؤ معاملہ میں متاثرہ کو انصاف کے لیے سڑک پر اترنا پڑا، جبکہ بی جے پی مضبوطی سے قصوروار زانی کے ساتھ کھڑی رہی جو فکر انگیز ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی نے ملک بھر کے عام شہریوں کے ساتھ متحد ہو کر متاثرہ کے حق میں آواز بلند کی۔ ورون چودھری نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’آج ناانصافی کی شکست ہوئی ہے اور انصاف کو فتحیابی ملی ہے۔‘‘

Published: undefined

اراولی پہاڑی سلسلہ پر سپریم کورٹ کے حکم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ورون چودھری نے کہا کہ عدالت نے کروڑوں لوگوں کی فکر کو سمجھا اور گزشتہ حکم پر روک لگانے کا فیصلہ کیا۔ عدالت کے ذریعہ اراولی کی تعریف بدلنے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی جانچ سے متعلق ہدایت جاری کرنا قابل قدر ہے۔ اس معاملے میں عدالت عظمیٰ نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جو کانکنی کو فروغ دینے، 2 پہاڑیوں کے درمیان 500 میٹر کے فاصلہ میں کانکنی کی اجازت اور اراولی علاقہ کو گھٹانے جیسی تجاویز کے ماحولیاتی اثرات کی جانچ کرے گی۔

Published: undefined

اس درمیان ورون چودھری نے مطالبہ کیا کہ اس کمیٹی میں مشہور ماہر ماحولیات، سائنسدانوں اور دانشور شخصیات کو شامل کیا جائے۔ اراولی کی موسمیاتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’اراولی شمالی ہند کا پھیپھڑا ہے۔ ہم انھیں بی جے پی کے کاروباریوں اور کانکنی مافیا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔‘‘ این ایس یو آئی تنظیم نے یہ عزم بھی دہرایا کہ وہ انصاف اور ماحولیاتی تحفظ سے جڑے ایشوز پر پوری طاقت کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined