
راگھو چڈھا / آئی اے این ایس
پنجاب سے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کا نام دہلی کی ووٹر لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ راجدھانی میں جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی عمل کے دوران راگھو چڈھا کا نام دہلی کے راجندر نگر اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ خبر پھیلنے کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ہی سوال کھڑا کر دیا ہے۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں وضاحت بھی طلب کی ہے۔
8 ستمبر کو عآپ لیڈران نے ایک پریس کانفرنس کر کے یہ معاملہ اٹھایا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر کو راگھو چڈھا نے عآپ پر پنجاب سے ان کا ووٹ کٹوانے کا الزام عائد کیا اور 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے دہلی کی ووٹر لسٹ میں ان کا نام شامل کر دیا۔ پارٹی نے سوال کیا کہ 7 ستمبر کو راگھو چڈھا کا نام کس اصول اور کس عمل کے تحت دہلی کی ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا؟
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔