دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر موتی نگر اور کیرتی نگر کے درمیان کیبل چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس وجہ سے بلیو لائن روٹ پر میٹرو خدمات بُری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے آج جمعرات کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مسئلہ پورے دن اسی طرح رہے گا۔ دہلی میٹرو کی بلیو لائن دہلی دوارکا کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ویشالی سے جوڑتی ہے۔ میٹرو خدمات متاثر ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ امید کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد اس مسئلہ کا حل ہو۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ کرکے بلیو لائن روٹ پر موتی نگر اور کیرتی نگر کے درمیان کیبل چوری ہونے کے معاملے سے لوگوں کو روبرو کرایا۔
Published: undefined
ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ رات میں ٹرین خدمات ختم ہونے کے بعد ہی یہ مسئلہ ٹھیک ہو پائے گا۔ دن میں متاثرہ روٹ پر ٹرینیں محدود رفتار سے چلیں گی۔ اس لیے خدمات میں کچھ تاخیر ہوگی۔ ڈی ایم آر سی نے اس پریشانی کے لیے معذرت کا اظہار کیا ہے اور مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ حالات کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں کیونکہ سفر میں کچھ اضافی وقت لگے گا۔
غور طلب ہے کہ کیبل چوری کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی الگ الگ جگہوں پر میٹرو ٹرین کے کیبل چوری کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف دہلی میٹرو فیز-4 کی سب سے لمبی سرنگ بن کر تیار ہو گئی ہے۔ دہلی میٹرو فیز-4 کے زیر تعمیر گولڈ لائن (تغلق آباد سے ایرو سیٹی) کوریڈور پر سب سے لمبی 2٫65 کلومیٹر سرنگ کا کام پورا ہو گیا ہے۔ ماں آنند مئی مارگ پر بن رہی اس سرنگ کو بنانے کے لیے 105 میٹر لمبی ٹنل بورنگ مشین امرت کا استعمال کیا گیا ہے۔ دہلی میٹرو کے مطابق ایروسٹی-تغلق آباد کوریڈور کے اس حصے پر اَپ اور ڈاؤن موومنٹ کے لیے دو مساوی گول سائز کے سرنگوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined