
شدید گرمی علامتی تصویر/ یو این آئی
دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کو ابھی شدید گرمی سے راحت ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں شدید گرمی کا قہر جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ اور اتر پردیش میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں 19 سے 23 مئی کے درمیان کچھ علاقوں میں شدید ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 17 مئی کو ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت اتر پردیش کے باندا میں 46.4 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
Published: undefined
آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 44 ڈگری سلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ 17 مئی کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آئندہ 3-2 دنوں میں جنوب مشرقی بحیرۂ عرب، خلیج بنگال اور انڈمان سمندر کے کئی حصوں میں اس کے مزید آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار بنے ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں مانسون کے 26 مئی کے آس پاس پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف آئی ایم ڈی کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں 19 اور 20 مئی کو 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں محکمۂ موسمیات نے ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں 19 مئی سے 23 مئی کے درمیان تیز آندھی چلنے، بجلی گرنے اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس تعلق سے آئی ایم ڈی نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ اتراکھنڈ میں آج اور کل موسم خشک بنا رہے گا۔
Published: undefined
دیگر ریاستوں میں اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش ہونے کی وارننگ دی گئی ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں 22 اور 23 مئی کو بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ انڈمان-نکوبار جزائر اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم میں بھی بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں کے لیے بھی وارننگ جاری کی ہے۔ خلیج بنگال، انڈمان سمندر، کیرالہ اور کرناٹک ساحل کے آس پاس سمندر میں تیز ہوائیں چلنے کے امکان کے پیش نظر 18 سے 22 مئی تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined