قومی خبریں

پہاڑوں پر ہوگی ژالہ باری، لیکن دہلی رہے گی گرمی سے بے حال، 15 ریاستوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں جنوب مغربی مانسون مہاراشٹر، تلنگانہ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہارکے کچھ حصوں میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے لیے حالات سازگار نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی</p></div>

دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی

 
PREM SINGH

ملک کے الگ الگ حصوں میں موسم کے مختلف رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پہاڑی ریاستوں میں بارش، برف باری اور بادل پھٹنے کی وارداتوں نے عام زندگی کو متاثر کیا ہے، جبکہ شمال، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے کئی علاقوں میں تیز گرمی اور ہیٹ ویو کا اثر برقرار ہے۔ کئی ریاستوں میں آندھی، طوفان اور بجلی گرنے سے جان و مال کے نقصان کی بھی خبریں ہیں۔

Published: undefined

اس دوران ملک کی راجدھانی دہلی میں گرمی کا اثر ایک بار پھر بڑھنے والا ہے۔ شدید گرمی سے پریشان دہلی کے باشندوں کو اگلے کچھ دنوں تک راحت ملنے کے آثار کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ دن میں تیز دھوپ اور گرم ہوائیں لوگوں کو پریشان کریں گی۔

Published: undefined

دہلی میں اگلے 5 دنوں تک موسم خشک رہنے اور بارش کے آثار کم رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ ملک کے کئی دیگر حصوں میں مانسون کی سرگرمیاں تیز ہونے لگی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں جنوب مغربی مانسون مہاراشٹر، تلنگانہ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے لیے حالات سازگار نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ میں 23 جون کو بھاری بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 23 سے 28 جون تک ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب میں 23 سے 26 جون کے درمیان کہیں کہیں بارش کے ساتھ آندھی، طوفان اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ کچھ مقامات پر ہوا کے جھونکوں کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

راجستھان میں بھی 24 جون کو آندھی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے وہیں 23 جون کو ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور ودربھ کے کئی حصوں میں 23 سے 28 جون تک بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 23 سے 26 جون تک بارش اور آندھی کا امکان برقرار ہے۔ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں مانسون کی سرگرمیاں بڑھنے کی امید ہے۔ بہار میں 27 اور 28 جون کے آس پاس بارش کا امکان ہے جبکہ جھارکھنڈ میں 23 سے 28 جون تک کئی جگہ بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی بنگال، سکم اور انڈمان۔نکوبار جزیرے میں کئی علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور بجلی گرنے کے حالات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined