قومی خبریں

کورونا کے معاملے بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن فی الحال لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں: کیجریوال

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کی یہ چوتھی لہر ہے، معاملے اگرچہ بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ہر ضروری اقدام کرے گی

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس IANS_WS

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد کہا کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

Published: undefined

وزیر صحت ستیندر جین اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد کجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا قابو میں ہے اور فی الحال لاک ڈاؤن لگانے کا حکومت کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر مستقبل میں ضرورت پیش آتی ہے تو عوام سے بات کرکے فیصلہ لیا جائے گا۔ دہلی کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے ، لیکن یہ پچھلی لہر سے کم شدید ہے۔ لہذا ابھی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو 45 سال کی عمر کی قید کو ختم کردینا چاہئے اور ہر عمر کے لوگوں کو جنگی سطح پر ویکسین کی اجازت دی جائے ، تاکہ کوروناسے جلدازجلدسے چھٹکارامل سکے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہنیں ، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوتے رہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ 45 سال زیادہ عمر والوں کو ٹیکہ لگنا شروع ہو گیا اور کل 71000 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ۔انہوں نے ٹیکہ کو پوری طرح محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ہمیں بڑے پیمانے پر ٹیکے لگانے کی اجازت دیتی ہے تو ہم اسکولوں میں سنٹر بنا کر جنگی پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم شروع کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اسپتال کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر ٹیکہ لگانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں تو ہم زیادہ سے زہادہ لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگا پائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا