قومی خبریں

نوجوان اپنا حق مانگنے کے لئے سڑک پر اتر چکا ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’واہ رہی سرکار! پہلے تو نوکری نہیں دوگے۔ جس کو ملے گی اس کو 30-35 سال عمر سے پہلے نہیں ملے گی اور پھر اس پر 5 سال بے عزتی والی کنٹریکٹ کی بندھوا مزدوری (جبری مشقت)!‘‘

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سرکاری ملازمتوں پر نوجوانوں کو مستقل کرنے سے پہلے جبری کنٹریٹ پر رکھے جانے پر حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اب سمجھ چکا ہے، اپنا حق مانگنے کے لئے وہ سڑکوں پر اتر چکا ہے۔ پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز بھی اس معاملہ پر حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔

Published: 16 Sep 2020, 12:11 PM IST

اپنے تازہ ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا، ’’واہ رہی سرکار! پہلے تو نوکری نہیں دوگے۔ جس کو ملے گی اس کو 30-35 سال سے پہلے نہیں ملے گی۔ پھر اس پر 5 سال بے عزتی والی کنٹریکٹ کی بندھوا مزدوری (جبری مشقت)!‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’اور اب کئی مقامات پر 50 سال پر ہی ریٹائر کرنے کا منصوبہ۔ نوجوان اب سمجھ چکا ہے۔ اپنا حق مانگنے کے لئے وہ سڑکوں پر اتر چکا ہے۔‘‘

اپنے ٹوئٹ کے ساتھ پرینکا گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں نوجوان سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی راشٹریہ بے روزگار دیوس (قومی یوم بے روزگار ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

Published: 16 Sep 2020, 12:11 PM IST

اپنے گزشتہ روز کے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا تھا، ’’کنٹریکٹ، نوکریوں سے عزت کے ساتھ وداع۔ 5 سال کا کنٹریٹ- یوا اپمان قانون (نوجوان کی بے عزتی کا قانون)۔ عزت مآب عدالت عظمیٰ نے پہلے بھی اس طرح کے قانون پر اپنا تیکھا تبصرہ کیا ہے۔ اس نظام کو لانے کا مقصد کیا ہے؟ حکومت نوجوانوں کے زخم پر مرہم نہ لگا کر مزید درد بڑھانے کا منصوبہ لا رہی ہے۔‘‘

Published: 16 Sep 2020, 12:11 PM IST

واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت نے گروپ بی اور سی کی بھرتی کے عمل میں بڑی تبدیلی کی تیاری کی ہے اور منصوبہ بنایا ہے کہ سرکاری نوکری اب کنٹریکٹ ملازمت سے شروع ہوگی۔ پانچ سال کے سخت کنٹریٹ کے عمل میں جو ملازمین چھٹنی سے بچ پائیں گے انہیں سہی مستقل کیا جائے گا۔

Published: 16 Sep 2020, 12:11 PM IST

پرینکا گاندھی شروع سے ہی اس مجوزہ نظام کی مخالفت کرتی چلی آ رہی ہیں۔ اپنے ایک سابق ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا، ’’نوجوان نوکری کا مطالبہ کرتے ہیں اور یو پی حکومت بھرتیوں کو 5 سال کے لئے کنٹریکٹ پر رکھنے کا منصوبہ بناتی ہے۔ زخموں پر نمک پاشی کر کے نوجوانوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بھی یہی سسٹم ہے۔ برسوں سے سیلری نہیں بڑھتی، پرماننٹ نہیں کرتے، نوجوانوں کی عزت نفس نہیں چھیننے دیں گے۔

Published: 16 Sep 2020, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Sep 2020, 12:11 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ