قومی خبریں

ملک کی سب سے کم عمر میئر نے کی سب سے کم عمر ایم ایل اے سے شادی

شادی کی تقریب میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران بشمول کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، ان کے اہل خانہ اور سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے شرکت کی۔

تصویر بشکریہ انڈیا بلومز
تصویر بشکریہ انڈیا بلومز 

ترواننت پورم: ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن کی سب سے کم عمر میئر آریہ راجیندرن اور کیرالہ قانون ساز اسمبلی کے سب سے کم عمر ایم ایل اے سچن دیو نے اتوار کو صبح 11 بجے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے ہیڈکوارٹر اے کے جی سینٹر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں شادی کر لی۔

Published: undefined

شادی کی تقریب میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران بشمول کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، ان کے اہل خانہ اور سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے شرکت کی۔ آریہ راجیندرن 21 سال کی عمر میں میئر بنیں جب وہ ترواننت پورم کے آل سینٹس کالج میں زیرتعلیم تھیں۔

Published: undefined

سی پی آئی (ایم) کوزی کوڈ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن سچن دیو ایم ایل اے، کوزی کوڈ کے نیلی کوڈ کے رہنے والے ہیں۔ اٹھائیس سالہ سچن دیو اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے ریاستی سکریٹری ہیں جبکی آریہ اس کی ریاستی کمیٹی کی رکن ہیں۔ دونوں 'بالاسنگم' اور ایس ایف آئی کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہے ہیں۔

Published: undefined

دونوں نے گزشتہ فروری میں اپنی شادی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ منگنی کی تقریب بھی 6 مارچ کو اے کے جی سنٹر میں منعقد ہوئی۔ جوڑے نے مہمانوں سے شادی کی تقریب میں کوئی تحفہ نہ لانے کی بھی درخواست کی تھی۔ دونوں نے کہا کہ جو لوگ کچھ پیشکشیں دینا چاہتے ہیں وہ اولڈ ایج ہوم یا کارپوریشن یا چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ