
فائل تصویر آئی اے این ایس
دیوالی کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے حکومت کے دعووں کے باوجود دہلی کی فضائی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ بڑھتی آلودگی کو لے کر عوامی اور سیاسی سطح پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی پس منظر میں دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے آلودگی پر قابو پانے اور موسم کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر ماحولیات نے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے 3 اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر کنٹرول کیا جا رہا ہے، پی ایم 2.5 آلودگی کو کم کرنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے اور دہلی کے اندر موجود صنعتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی تقریباً 3 کروڑ لوگوں کا گھر ہے اور 50 کلومیٹر کے دائرے میں آس پاس کے علاقوں جیسے نوئیڈا اور غازی آباد کی آلودگی بھی راجدھانی کی ہوا کے معیار کو متاثر کرتی ہے۔
Published: undefined
وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) کم ہونا لوگوں کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ سرسا نے کہا کہ ان کا ’وار روم‘ کافی بڑا ہے اور اس کی دن بھر مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے بروقت کارروائی کی جا سکے۔
Published: undefined
سرسا نے بتایا کہ آلودگی کو کم کرنے کی حکمت عملیوں میں سے کلاوڈ سیڈنگ یا مصنوعی بارش ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار جب یہ عمل نافذ ہو جائے گا تو اس کے نتائج واضح ہوں گے اور جب بارش ہو گی تو آلودگی میں ضرور کمی آئے گی۔ ان کا خیال ہے کہ بارش سے راجدھانی میں ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی اور لوگوں کو راحت ملے گی۔
Published: undefined
ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالی کے بعد راجدھانی میں کہر اور ا سموگ کی سطح ہمیشہ بڑھ جاتی ہے، اس لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ سرسانے دعویٰ کیا کہ دہلی حکومت آلودگی پر قابو پانے اور موسم میں بہتری کے اقدامات کے ذریعے لوگوں کو فوری راحت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام آنے والے دنوں میں کلاوڈ سیڈنگ اور دیگر اقدامات کے اثرات کا تجربہ کر سکیں گے۔
Published: undefined
اس دوران شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کے استعمال اور تعمیراتی کاموں میں محتاط رہیں اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں، تاکہ ہوا کے معیار میں بہتری ممکن ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined