قومی خبریں

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے ترنمول کانگریس نے خود کو کیا الگ، پی ایم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے نئی پارلیمنٹ اور اس کی افتتاحی تقریب سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نئی پارلیمنٹ</p></div>

نئی پارلیمنٹ

 

تصویر سوشل میڈیا

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح ہونا ہے، لیکن ترنمول کانگریس نے خود کو اس تقریب سے کنارہ کر لیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ یا لیڈر اس تقریب میں شامل نہیں ہوگا، یعنی پارٹی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے نئی پارلیمنٹ اور اس کی افتتاحی تقریب سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے لیے نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کے افتتاح کا مطلب ہے ’میں، میرا، مجھے‘۔ ڈیریک نے ساتھ ہی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پارلیمنٹ صرف ایک بلڈنگ نہیں ہے بلکہ یہ پرانی روایات، اقدار، مثالوں اور اصولوں کے ساتھ ایک ادارہ ہے۔‘‘ انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کو ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ باتیں پی ایم مودی کو سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اربوں روپے کی لاگت سے تیار نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا افتتاح 28 مئی کو کرنے والے ہیں۔ 4 منزلہ اس عمارت میں 1200 اراکین پارلیمنٹ کو بیٹھنے کا انتظام موجود ہے۔ حالانکہ کانگریس نے کئی بار اس نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر پر ہی سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ وزیر اعظم نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں، یہ کام صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ہونا چاہیے تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined