قومی خبریں

گیانواپی مسجد سے برآمد مبینہ شیولنگ کے سائنسی سروے کے ہائی کورٹ کے حکم پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

سپریم کورٹ نے جمعہ (19 مئی) کو وارانسی کی گیانواپی مسجد کے احاطہ سے گزشتہ سال ہونے ویڈیوگرافی سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کے ’کاربن ڈیٹنگ‘ سمیت سائنسی سروے کے حکم پر روک لگا دی

گیان واپی و سپریم کورٹ
گیان واپی و سپریم کورٹ تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ (19 مئی) کو وارانسی کی گیانواپی مسجد کے احاطہ سے گزشتہ سال ہونے ویڈیوگرافی سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کے ’کاربن ڈیٹنگ‘ سمیت سائنسی سروے کے حکم پر روک لگا دی۔ سائنسی سروے کرانے کا حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے صادر کیا تھا، جس کے خلاف مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گیانواپی مسجد کے ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد کے وضوخانہ سے یہ مبینہ شیولنگ برآمد ہوا تھا، جس کے بارے میں مسلم فریق کا کہنا ہے یہ کوئی شیولنگ نہیں ہے بلکہ وضوخانہ میں نصب کیا گیا فوارہ ہے، وہیں ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ یہ شیولنگ ہی ہے اور ہندووں کو اس کی پوجا کرنے کیا اجازت ملنی چاہئے۔

Published: undefined

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی اجازت دینے والے حکم سے اسے ہونے والے نقصان کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کئے جانے کی ضرورت ہے۔ بنچ نے مزید کہا کہ حکم سے متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد اگلی تاریخ تک موخر کی جاتی ہیں۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے یہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے حکم کے خلاف انجمن اسلامیہ مسجد کمیٹی (جو وارانسی میں گیانواپی مسجد کا انتظام سنبھالتی ہے) کی طرف سے دائر اسپیشل لیو پٹیشن کی سماعت کے بعد جاری کیا۔

ریاست اتر پردیش کی طرف سے سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا پیش ہوئے اور انہوں نے بھی سائنسی سروے کے دوران ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

Published: undefined

قبل ازیں، مبینہ شیولنگ کی سائنسی تحقیقات کی درخواست ستمبر 2022 میں وارانسی کورٹ کے سامنے بھی پیش کی گئی تھی۔ اس عرضی کو بھی اس مقام (وضوخانہ) کی حفاظت کے سپریم کورٹ کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے مسترد کر دیا گیا تھا، جہاں مبینہ شیولنگ کے پائے جانے کا دعوی کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined