قومی خبریں

سپریم کورٹ نے عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی

عمر خالد کی طرف سے پیش کپل سبل اور دیگر سینئر وکلاء کے بار بار سمجھانے کے بعد بنچ نے التوا کی درخواست کو قبول کر لیا اور کیسز کے پورے بیچ کی سماعت 24 جنوری کو مقرر کی

<div class="paragraphs"><p>عمر خالد / آئی اے این ایس</p></div>

عمر خالد / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں پر سماعت ملتوی کرنے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا، جس میں جے این یو کے سابق طالب علم کارکن عمر خالد کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست بھی شامل ہے۔ تاہم بعد میں ان کی التوا کی درخواست قبول کر لی گئی۔

Published: undefined

عمر خالد کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس بیلا ایم ترویدی کی سربراہی والی بنچ سے درخواست کی کہ وہ طے شدہ سماعت کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیں۔ اس بنچ میں جسٹس پنکج متھل بھی شامل ہیں۔ جسٹس ترویدی نے سینئر وکیل سے کہا، ’’ہم کوئی التوا نہیں دیں گے۔‘‘

Published: undefined

سبل نے کہا کہ انہوں نے التوا کی درخواست اس لیے کی کیونکہ وہ آئینی بنچ میں زیر سماعت مقدمات میں مصروف ہیں۔ بنچ نے کہا کہ کیس کی سماعت کی ضرورت ہے کیونکہ دہلی فسادات سے متعلق بڑی سازش کے معاملہ میں جیل میں قید عمر خالد پر انسداد دہشت گردی کے سخت قانون کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

تاہم، سبل اور دیگر سینئر وکلاء کے بار بار سمجھانے کے بعد بنچ نے التوا کی درخواست کو قبول کر لیا اور کیسز کے پورے بیچ کی سماعت 24 جنوری کو مقرر کی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ اگلی تاریخ تک ملتوی کرنے کی کسی درخواست پر غور نہیں کرے گی۔

قبل ازیں، نومبر 2023 میں سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت سے انکار کے خلاف دائر خالد کی خصوصی درخواست پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined