قومی خبریں

دہلی میں گرمی کی شروعات، 20 مارچ رہا اس سال کا گرم ترین دن

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ 21 مارچ کو مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ آلودگی کی سطح بھی متوسط سے خراب کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے

دہلی میں گرمی / Getty Images
دہلی میں گرمی / Getty Images Hindustan Times

قومی راجدھانی دہلی میں 20 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو جنوری کے بعد ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ وہیں، قومی دارالحکومت میں 14 مارچ کو 31.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اس سیزن میں اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 21 مارچ کو کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، آج نئی دہلی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جمعہ (22 مارچ) کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کو آسمان صاف رہے گا۔

Published: undefined

نئی دہلی میں ہفتہ اور اتوار کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ہفتہ (23 مارچ) کو کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، اتوار (24 مارچ) کو کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے پنجابی باغ علاقے میں آج یعنی 21 مارچ کو صبح 8 بجے کے قریب اے کیو آئی 117 ریکارڈ کیا گیا۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم علاقے میں اے کیو آئی 167 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح نریلا میں اے کیو آئی 157، جبکہ آر کے پورم میں 159 ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کہ صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی بہتر ہے، 51 سے 100 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 'معتدل' ہے، 201 سے 300 'خراب' ہے، 301 سے 400 'انتہائی خراب' اور 401 سے 500 کے درمیان اے کیو آئی کو ’سنگین‘ قرار دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined