قومی خبریں

’400 پار کا نعرہ ہوا میں ایسا اُچھالا تھا کہ اب ہوا ہی زہر بن گئی‘، اے کیو آئی 400 کے پار پہنچنے پر جئے رام رمیش کا طنز

جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن چکا ہے۔ ہوا اتنی زہریلی ہے کہ سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ بچے اور بزرگ اس کی سب سے بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>این سی آر میں شدید فضائی آلودگی / آئی اے این ایس</p></div>

این سی آر میں شدید فضائی آلودگی / آئی اے این ایس

 

دہلی-این سی آر میں آلودگی تو دیوالی سے پہلے بھی بہت تھی، لیکن دیوالی کے بعد ’خطرناک زمرہ‘ میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی علاقوں میں اے کیو آئی مستقل 400 سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس پر اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں۔ مرکز کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت کی بھی تنقید ہو رہی ہے، کیونکہ حالات دن بہ دن خراب ہی ہوتے جا رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے براہ راست وزیر اعظم نریندر پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے انتخابی نعرہ ’ابکی بار، 400 پار‘ کو یاد کرتے ہوئے ’ابکی بار، اے کیو آئی 400 پار‘ نعرہ دیا ہے۔

جئے رام رمیش نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر اخبارات کے کچھ تراشے شیئر کیے ہیں، جس میں دہلی-این سی آر کی آلودگی پر تشویش ظاہر کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے لکھا ہے کہ ’’دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن چکا ہے۔ ہوا اتنی زہریلی ہے کہ سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ بچے اور بزرگ اس کی سب سے بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’سانسوں پر بحران بڑھ رہا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد۔‘‘

’ابکی بار، 400 پار‘ نعرہ کو یاد کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے لکھا ہے کہ ’’ابکی بار، اے کیو آئی 400 پار۔ ’پروچن منتری‘ کا نعرہ اے کیو آئی کے معاملے میں تو سچ ثابت ہو رہا ہے۔ نعرے ہوا میں اُچھالے تھے، اب ہوا ہی زہر بن گئی ہے۔‘‘ جئے رام رمیش نے جو اخباری تراشے شیئر کیے ہیں، ان میں ایک کا عنوان ہے ’دہلی میں 16 مقامات کی ہوا بے حد زہریلی، اے کیو آئی 400 پار‘۔ ایک دیگر خبر کا عنوان ہے ’دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر رہا‘، اور ایک دوسری سرخی ہے ’50 فیصد ملازمین کو وَرک فرام ہوم کی ہدایت۔‘‘ اسی طرح کم و بیش نصف درجن خبریں دہلی-این سی آر میں آلودگی سے متعلق شیئر کی گئی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔