قومی خبریں

بدلنے والی ہے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی شکل، ڈیزائن دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

آر ایل ڈی اے اور پیوش گویل دونوں کے ذریعہ ہی پیش کیے گئے ماڈل انتہائی خوبصورت اور حیران کرنے والے ہیں۔ دونوں ماڈل میں بنیادی سہولیات یکساں ہوں گی اور اس کا خاکہ آر ایل ڈی اے نے طے کر لیا ہے۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کا نیا ماڈل
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کا نیا ماڈل @PiyushGoyal

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی شکل پوری طرح سے بدلنے والی ہے۔ ریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آر ایل ڈی اے) نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کا نیا ڈیزائن گزشتہ دنوں جاری کیا تھا جس میں لوگوں کے سامنے چار ماڈل تصویریں پیش کی گئی تھیں۔ لیکن اب مرکزی وزیر ریل پیوش گویل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے تین نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی شکل و شباہت کیا ہوگی۔ 14 جنوری کو پیوش گویل کے ذریعہ پیش کردہ ڈیزائن آر ایل ڈی اے سے کچھ مختلف نظر آ رہا ہے۔

Published: 15 Jan 2021, 10:10 PM IST

دراصل آر ایل ڈی اے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اور اس کے آس پاس کی 88 ایکڑ زمین کا بالکل نئے اور جدید طریقے سے ڈیولپمنٹ کرنے والا ہے جس کا کام فی الحال شروع نہیں ہوا ہے۔ یہ پروجیکٹ ابھی انتہائی شروعاتی مرحلے میں ہے۔ بڈنگ کا عمل بھی ختم نہیں ہوا ہے، اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آر ایل ڈی اے اور پیوش گویل کے ذریعہ جاری کردہ ماڈل میں سے کسی ایک کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Published: 15 Jan 2021, 10:10 PM IST

قابل غور بات یہ ہے کہ آر ایل ڈی اے اور پیوش گویل دونوں کے ذریعہ ہی پیش کیے گئے ماڈل انتہائی خوبصورت اور حیران کرنے والے ہیں۔ دونوں ماڈل میں بنیادی سہولیات یکساں ہوں گی اور اس کا خاکہ آر ایل ڈی اے نے تیار کر لیا ہے۔ وزیر ریل نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے جس ماڈل کی تین تصویریں ٹوئٹ کی ہیں، اسی ماڈل کے فائنل ہونے کے امکانات زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ پیوش گویل کی پیش کردہ ایک تصویر میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے اندر کا نظارہ دکھائی دے رہا ہے جو کہ انتہائی عالی شان ہے۔ آپ بھی دیکھیں پیوش گویل کے ذریعہ جاری کردہ تینوں تصویریں...

Published: 15 Jan 2021, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jan 2021, 10:10 PM IST