قومی خبریں

مرکزی کمیٹی کی نگرانی میں جمعیۃ علماء دہلی کی ضلعی اکائیوں کے انتخاب کا سلسلہ شروع

سہ رکنی کمیٹی میں مولانا قاری شوکت علی ویٹ رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند، مولانا یحیی کریمی صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب اور ذہین احمد مدنی سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش شامل ہیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مقرر کردہ سہ رکنی کمیٹی کی نگرانی میں بدھ کے روز سے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی ضلعی اکائیوں کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سہ رکنی کمیٹی میں مولانا قاری شوکت علی ویٹ رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند، مولانا یحیی کریمی صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب اور ذہین احمد مدنی سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش شامل ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ روز صبح دس بجے ضلع شاہدرہ جمعیہ یونٹ کا انتخاب عمل میں آیا، جو جامع مسجد مرکز والی سیماپوری میں ہوا۔ اس انتخاب میں مولانا عبدالکریم مفتاحی کو صدر، مولانا محمد مستقیم قاسمی کو ناظم، مفتی محمد افسر قاسمی اور جناب طاہر عرشی کو نائب صدر اور مولانا محمد اسلام الدین قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر 24 ارکان منتظمہ ضلع اور جمعیۃ علماء کے کئی اہم ذمہ دار بالخصوص مولانا غیوراحمد قاسمی، قاری ہارون اسعدی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا اسجد قاسمی پسونڈہ بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

Published: undefined

اس کے بعد دوپہر بارہ بجے مقررہ وقت پر ضلع شمال مشرق دہلی کا انتخاب نور مسجد پرانا مصطفی آباد میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور سے مفتی محمد شاہد قاسمی گوتم پور دہلی کو صدر منتخب کیا گیا، جب کہ مفتی شکیل احمد اور مفتی امجد کو نائب صدر، مولانا اخلاق قاسمی کو ناظم اور قاری محمد ارشاد کو خازن منتخب کیا گیا، اس ضلع میں کل 64 ارکان منتظمہ اور مرکزی کمیٹی کے ارکان کے علاوہ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا عابد قاسمی، قاری ہارون اسعدی سمیت کئی بڑے اہم ذمہ دار بھی شریک مجلس ہوئے۔

Published: undefined

اس کے بعد 3 بجے سہ پہر مشرقی دہلی ضلع کا انتخاب، مدرسہ اظہار العلوم میں منعقد ہوا، جس میں مولانا زاہد صاحب کو صدر، مولانا محمد یامین اور ڈاکٹر انظار احمد کو نائب صدر، ڈاکٹر مشتاق کو ناظم، بھائی الیاس کو خازن منتخب کیا گیا۔ ان جگہوں پر بھی مرکزی کمیٹی اور جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے ذمہ داران موجود تھے۔ واضح ہو کہ آج ہی شام جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی اور جمعیۃ علماء چاندنی چوک کا بھی انتخاب ہونا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined