قومی خبریں

بیلگاوی میں مندر کے اوپر بنی ہے شاہی مسجد: ابھے پٹیل

بی جے پی ایم ایل اے ابھے پٹیل نے کہا کہ وہ مسجد گئے تھے، جہاں انہوں نے دیکھا کہ اس کے دروازے اور ستون مندروں سے مشابہ ہیں۔

بی جے پی ممبر اسمبلی ابھے پٹیل، تصویر ٹوئٹر@iamabhaypatil
بی جے پی ممبر اسمبلی ابھے پٹیل، تصویر ٹوئٹر@iamabhaypatil 

بیلگاوی: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ابھے پٹیل نے پورے ملک میں جاری مندر مسجد تنازعہ کے درمیان اتوار کو یہاں شہر میں بنی شاہی مسجد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسے ہندو مندر کے مقام پر بنایا گیا ہے اور اس جگہ کا سروے کیا جائے۔ ابھے پٹیل نے کہا کہ وہ مسجد گئے تھے، جہاں انہوں نے دیکھا کہ اس کے دروازے اور ستون مندروں سے مشابہ ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی ایم ایل اے ابھے پٹیل نے کہا کہ ’’میں نے اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ میں ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس جگہ کا سروے کرایا جائے۔ سروے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "وہ اسے ہندو تنظیموں کے نوٹس میں بھی لائیں گے اور مزید کارروائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بات کریں گے۔"

Published: undefined

اس ہفتے کے شروع میں، کیرالہ کے پجاریوں نے یہ پتہ لگانے کی لئے 'تمبولا پرشن' کی رسم ادا کی کہ کیا منگلورو میں ملالی مسجد کے مقام پر کوئی مندر موجود ہے۔ پجاریوں کو ملالی کے رامنجنیہ بھجن مندر میں 'تمبولاپرشن' منعقد کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ رسم کے بعد، مشہور نجومی گوپال کرشن پانیکر نے کہا کہ متنازعہ جگہ پر 'ساندھیہ' (ایک دیوتا کا مسکن) تھا۔

Published: undefined

ایک اور واقعہ میں، ہندو جنجاگرتی سمیتی (ایچ جے ایس) نے الزام لگایا کہ بنگلور میں ایک ہندو مندر کے اوپر ٹیپو پیلس بنایا گیا ہے۔ ایچ جے ایس کے ترجمان موہن گوڑا نے کہا کہ ''ٹیپو محل کبھی سنسکرت ویدشالا تھا۔ ٹیپو نے کوٹے وینکٹرمن سوامی مندر پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ معاملہ وارانسی میں گیان واپی مسجد تنازعہ کے درمیان سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined