قومی خبریں

رمضان میں روزہ رکھنے کا انعام امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ نے عید کی شکل میں عطا کیا ہے

رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر شدید گرمی کے باوجود دیوبند کی تمام مسجدوں میں روزہ داروں نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر نماز جمعہ ادا کی۔

<div class="paragraphs"><p>نمازِ جمعہ کے وقت مسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکار</p></div>

نمازِ جمعہ کے وقت مسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکار

 

تصویر عارف عثمانی

دیوبند: رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر شدید گرمی کے باوجود دیوبند کی تمام مسجدوں میں ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار نماز جمعہ ادا کر نے کے لئے پہنچے، جنہوں نے نماز جمعہ کے بعد اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ پھیلا کر اپنے گناہوں کی توبہ کی اور پورے سال اسی طرح رحمتیں اور برکتیں نازل کئے جانے، نیز ملک میں امن و سلامتی قائم رہنے کے لئے دعائیں مانگیں۔

Published: undefined

دیوبند کی مرکزی جامعہ مسجد دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید، چھتہ مسجد اور دارالعلوم وقف کی اطیب المساجد سمیت شہر کی خاص خاص مسجدوں میں دیوبند اور آس پاس کے دیہی علاقوں کے لوگوں نے پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ مرکزی جامعہ مسجد میں دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ قاری واصف قاسمی نے نماز جمعہ ادا کرائی۔ نماز کے بعد انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور جمعة الوداع سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں و برکتوں اور نعمتوں والے مہینہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کا انعام امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ نے عید الفطر کی شکل میں عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز عید سے قبل سب کو فطرہ کی رقم ادا کر دینی چاہئے تاکہ غریب، بے سہارا اور مستحقین بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ بیان کے اختتام پر قاری واصف قاسمی نے پوری دنیا میں امن و سلامتی قائم رہنے، بالخصوص مسلمانوں کی حفاظت ان کی فلاح و بہبود اور پورے ملک میں امن و شانتی کے لئے دعاء کرائی۔

Published: undefined

دوسری جانب چھتہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد جمعیة علماء ہند کے قائد مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو یہ ہدایت دی کہ جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ درود و سلام کا ورد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے باقی ماندہ چند دنوں میں خوب دعائیں اور عبادات کی جائیں۔ دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید میں جمعیة علمائے ہند کے صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی نے نماز جمعہ ادا کرائی۔ نماز جمعہ کے بعد اپنے بیان کے دوران کہا کہ جمعة الوداع در اصل حساب کا دن ہے کہ ہم نے پورے رمضان میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں والا بیش قیمت وقت اب بہت تھوڑا باقی ہے اس لئے ہمیں اس تھوڑے وقت میں اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لئے ذکر و اذکار میں مشغول رہ کر اپنی مغفرت کرا لینی چاہئے۔

Published: undefined

دیوبند کے تمام گھروں میں خواتین اور معصوم بچیوں نے بھی نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور خوب دعائیں مانگیں۔ شہر کی مساجد میں نماز اور بیان کے بعد نمازیوں نے بازاروں کا رخ کیا اور عید الفطر کے لئے جم کر خریداری کی۔ جمعة الوداع کے موقع پر میونسپل بورڈ دیوبند کی جانب سے تمام مساجد کے آس پاس صفائی ستھرائی کرائی گئی اور کلی چونے کا چھڑکاؤ کرایا گیا۔ حکومت و انتظامیہ کی جانب سے مسجدوں کے آس پاس آر اے ایف کے جوان اور پولیس اہلکار تعینات رہے۔ اس کے علاوہ افسران بھی دیوبند کی مخصوص مسجدوں کے آس پاس گشت کرتے دکھائی دئیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز