قومی خبریں

گہلوت کا مودی کو خط، فوڈ سیکورٹی کے مستحقین کے دائرے کا تعین از سر نو کیا جائے

گزشتہ دس برسوں میں ملک کی تمام ریاستوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کنبے فوڈ سیکورٹی کے مستحقین کے دائرے میں آگئے ہیں اس لئے اس کے از سر نو تعین کیا جائے۔

وزیراعلی اشوک گہلوت کی فائل تصویر آئی اے این  ایس
وزیراعلی اشوک گہلوت کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرم ودی کو خط تحریر کرکے ملک میں سال 2011کی آبادی کی بنیاد پر تعین نیشنل فوڈ سیکورٹی اسکیم (این ایف ایس اے) کے مستفید کی حد کو موجودہ آبادی کی بنیاد پر بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

گہلوت نے خط میں لکھا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں ملک کی تمام ریاستوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کنبے فوڈ سیکورٹی کے مستحقین کے دائرے میں آگئے ہیں۔ ایسے ضرورت مندو کنبوں کی فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے 2021کی اندازہ آبادی کے مطابق فوڈ سیکورٹی کی سیلنگ کا تعین کیا جانا ضروری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے خط میں کہاکہ ریاست میں فوڈ سیکورٹی کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے 2011کی آبادی کی بنیاد پر چار کروڑ 46لاکھ لوگوں کی سیلنگ مقرر کی گئی ہے۔ ان مستفید افراد کے لئے ہر مہینہ دو لاکھ 30ہزار 882میٹرک ٹن اناج الاٹ کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ دس برسوں میں بڑی تعداد میں کنبے این ایف ایس اے کے مستحق ہوگئے ہیں۔ کووڈ۔19کی مشکل صورتحال کی وجہ سے بھی لوگوں کے ذریعہ معاش پر مخالف اثر پڑا ہے اور انہیں بھی فوڈ سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ مسٹر گہلوت نے درخواست کی کہ سال 2021کی ریاست کی 8کروڑ کی اندازہ آبادی کی بنیاد پر ہندستانی حکومت ریاست میں تقریباً 74لاکھ فاضل افراد کو فوڈ سیکورٹی فراہم کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined