قومی خبریں

آلودگی کی حالت یہ ہے کہ بند کمرے کے اندر بھی ہمیں دھند نظر آ رہا ہے: سوربھ بھاردواج

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’یہ حکومت تقریباً ایک سال سے اقتدار میں ہے۔ اس ملک میں کہیں بھی پرالی جلانے کے واقعات پیش نہیں آ رہے ہیں۔ آلودگی کی حالت یہ ہے کہ بند کمرے کے اندر بھی ہمیں دھند نظر آ رہا ہے۔‘

<div class="paragraphs"><p>سوربھ بھاردواج / آئی اے این ایس</p></div>

سوربھ بھاردواج / آئی اے این ایس

 
IANS

دہلی میں فضائی آلودگی میں گزرتے وقت کے ساتھ بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ سے صورتحال ایک جیسی بنی ہوئی ہے۔ آج بھی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 کو پار کر رہا ہے۔ قومی راجدھانی میں گریپ 4 نافذ ہو گیا ہے اور اپوزیشن پارٹی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مناسب قدم نہ اٹھانے کو لے کر بی جی پی کی ریکھا حکومت کو ہدف تنقید بنا رہی ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں گریپ 4 نافذ ہونے پر عام آدمی پارٹی دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے ’اے این آئی‘ سے کہا کہ ’’یہ حکومت تقریباً ایک سال سے اقتدار میں ہے۔ اس ملک میں کہیں بھی پرالی جلانے کے واقعات پیش نہیں آ رہے ہیں۔ آلودگی کی حالت یہ ہے کہ بند کمرے کے اندر بھی ہمیں دھند نظر آ رہا ہے۔‘‘ سوربھ بھاردواج نے مزید کہا کہ ’’دہلی کی وزیر اعلیٰ کو نہیں معلوم کہ اے کیو آئی کیا ہوتا ہے؟ وہ کہتی ہیں کہ کوئی بھی آلہ اے کیو آئی کی پیمائش کر سکتا ہے۔ دہلی کے لوگ آئندہ 4 سالوں میں وزیر اعلیٰ سے کیا امید کریں گے؟ میرا خیال ہے کہ ماہرین کو آگے آنا چاہیے اور وزیر اعلیٰ کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ خطرناک آلودگی کے سبب دہلی میں گریپ 4 نافذ کر دیا گیا ہے۔ ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوشش میں گریپ پر سی اے کیو ایم نے پورے این سی آر میں موجودہ گریپ کے اسٹیج-4 کو نافذ کیا۔ اس کے علاوہ این سی آر آلودگی کنٹرول بورڈ اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس علاقے میں ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں تیزی لائیں۔

Published: undefined

دہلی حکومت نے اسکولوں کے متعلق بھی اہم فیصلہ لیا ہے۔ بچوں کو خطرناک ہوا سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں کو 5ویں جماعت تک کی کلاس ہائبرڈ موڈ میں چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ گریپ 4 کے تحت ریاستی حکومتوں اور دہلی حکومت کے پاس مقامی حالات کی بنیاد پر کلاس 6 سے 10 اور کلاس 11 کے لیے فزیکل کلاس بند کرنے کا اختیار بھی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی این سی آر میں آلودگی کا اثر اب لوگوں کی صحت پر نظر آنے لگا ہے۔ خراب ہوا کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف، آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش اور کھانسی کی شکایت ہو رہی ہے۔ کئی ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ آئندہ کچھ دنوں کے لیے اگر دہلی چھوڑنے کا آپشن ہے تو چھوڑ دیجیے۔ کیونکہ ابھی کچھ اور ہفتے ہوا خراب رہ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’وی بی-جی رام جی‘ کے نام سے جانا جائے گا منریگا! اب مزدوری کا کچھ حصہ ریاستوں کو بھی کرنا ہوگا ادا، دونوں میں ہیں 5 بڑے فرق