قومی خبریں

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.37 کروڑ سے زیادہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13,528 لوگوں نے کورونا انفیکشن (کووڈ-19) سے نجات پائی۔ اب تک کل 4,37,70,913 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.61 فیصد ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13,528 لوگوں نے کورونا انفیکشن (کووڈ-19) سے نجات پائی۔ اب تک کل 4,37,70,913 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.61 فیصد ہے۔

Published: undefined

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 211.13 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10,256 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4,43,89,176 ہو گئی ہے۔ یہ ایکٹو کیسز کا 0.20 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.43 فیصد ہوگئی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ اسی عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے 39 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 527556 ​​تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,22,322 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 88.43 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

پنجاب میں 231 کورونا ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 17210 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17890 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں کورونا ایکٹیو کیسز میں 54 کے اضافے سے اس کی تعداد بڑھ کر 8291 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6669507 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70759 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined