قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد پھر 50 ہزار سے کم، فعال کیسز میں لگاتار کمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 48268 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کووڈ- 19 کے 50 ہزارسے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد پھر 50 ہزار سے کم، فعال کیسز میں لگاتار کمی
ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد پھر 50 ہزار سے کم، فعال کیسز میں لگاتار کمی 

نئی دہلی: ملک میں لگاتار چھٹے دن کورونا وائرس کے نئے کیسز 50000 سے بھی کم رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے سے اموات اور ایکٹیو کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کو مات دینے والوں کی شرح 91.34 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ اموات کی شرح گھٹ کر 1.49 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 7.16 فیصد رہ گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 48268 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کووڈ- 19 کے 50 ہزارسے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 48648 جمعرات کو 49881 بدھ کے روز 43843، منگل کو 36470 اور پیر کو 45149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59454 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب اور 551 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں 81.37 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے تقریباً 74.33 لاکھ افراد صحت مند اور 121641 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ صحت مند لوگوں کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز 11737 سے گھٹ کر 582649 رہ گئی ہے۔

Published: undefined

ملک بھر میں خواہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے کیسز میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی میں لگاتار تیسرے دن 5 ہزار سے زیادئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دیوالی آس پاس کورونا کے کیسز میں اضافہ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined