قومی خبریں

ملک میں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 177.50 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 90 ہزار321 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔

کوررونا ویکسین، تصویر یو این آئی
کوررونا ویکسین، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRS

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4.90 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی، جس سے کل ویکسینیشن 177.50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 90 ہزار321 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 336 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے آٹھ ہزار 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 601 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.24 فیصد ہے، جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 1.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 765 لوگوں کو کووڈ سے شفایابی ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 23 لاکھ سات ہزار 686 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.56 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 7 لاکھ 23 ہزار 828 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب یہ تعداد 76 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 346 ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز