قومی خبریں

ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کے لیے ’نوبل امن انعام‘ کا اعلان

افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو آج جمعہ کے روز ان کی امن مساعی کے اعتراف نہیں 2019ء کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو آج جمعہ کے روز ان کی امن مساعی کے اعتراف نہیں 2019ء کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ ایتھوپیائی وزیراعظم کو پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں پر یہ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ناروے کی نوبل کمیٹی کا کہنا ہے، ’’آبے محمد نے انتہائی اہم اصلاحات کو متعارف کیا جنہوں نے کافی شہریوں کو بہتر زندگی اور تابناک مستقبل کے لئے امید دی ہے۔‘‘

Published: 11 Oct 2019, 5:55 PM IST

نوبل پیس پرائز کی چیئر پرسن بریٹ انئس اینڈرسن نے امن انعام کے لیے خوش نصیب انسان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا آبے احمد نے ایریٹیریا کے صدر اسياس أفورقی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان خلفشار اور خانہ جنگی کو ختم کرنے کا کامیابی سے بیڑا اُٹھایا اور ملک کو جمہوریت، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کیا۔

Published: 11 Oct 2019, 5:55 PM IST

وزیراعظم آبے احمد کی کاوشوں سے ایتھوپیا اور اریٹیریا نے جولائی 2018 میں برسوں کی دشمنی اور دونوں ممالک کے درمیان 1998 اور 2000 میں شروع ہونے والی سرحدی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بحال کر لیے تھے۔

Published: 11 Oct 2019, 5:55 PM IST

واضح رہے کہ نوبل کے امن انعام کی رقم ’90 لاکھ سویڈیشن کورونا ہے جو آبے احمد کو 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ برس یہ انعام داعش جنگجوؤں کی قید میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد اپنی زندگی جنسی تشدد کے خلاف وقف کرنے والی یزدی سماجی کارکن نادیہ مراد اور افریقہ میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی خواتین کی صحت کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹر ڈینس مک وگی کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔

Published: 11 Oct 2019, 5:55 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 5:55 PM IST