قومی خبریں

10 ریاستوں کے لیے آئندہ 24 گھنٹے تشویش ناک! کہیں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا ریڈ الرٹ، کہیں لوگوں کو تپش کرے گی پریشان

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 مئی کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر</p></div>

فائل تصویر

 

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، کرناٹک، تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت شمالی اور جنوبی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو شدید تپش اور گرم ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درجۂ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، جس سے لوگوں کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔ لیکن کچھ خطوں میں تیز آندھی اور بارش جیسے حالات بھی پیدا ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محکمۂ موسمیات نے کئی ریاستوں میں تیز بارش، آندھی اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق کچھ مقامات پر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ علاقوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ ہے، جہاں محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی اور این سی آر میں آئندہ چند دنوں تک گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 مئی کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ اور گرم ہوائیں چلیں گی۔ لوگوں کو دوپہر میں باہر نکلنے سے بچنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ تاہم شام کے وقت ہلکے بادل چھانے کا امکان ہے، جس سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ 15 مئی کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری اور کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ 17 مئی سے گرمی مزید بڑھ سکتی ہے اور درجۂ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ 18 اور 19 مئی کو بھی موسم تقریباً ایسا ہی رہے گا۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش میں بھی موسم کافی گرم رہنے والا ہے۔ کئی علاقوں میں لو چلنے کا اندیشہ ہے، جبکہ کچھ حصوں میں بارش ہوگی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اولے گر سکتے ہیں۔ چھترپور ضلع کے کھجوراہو میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے، جبکہ پنچ مڑھی میں کم سے کم درجۂ حرارت تقریباً 19 ڈگری رہنے کی امید ہے۔ اندور، اجین، دھار، دیواس، رتلام اور گُنا جیسے اضلاع کے لیے محکمۂ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں ان علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش

اتر پردیش میں بھی گرمی کا اثر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ لکھنؤ، کانپور، پریاگ راج اور وارانسی سمیت کئی شہروں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری کے پار جا سکتا ہے۔ مغربی یوپی میں گرم ہوائیں چلیں گی، جبکہ مشرقی یوپی میں نمی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو دوپہر میں بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

بہار

بہار میں بھی شدید گرمی کا اثر دکھائی دے گا۔ پٹنہ، گیا اور بھاگلپور جیسے شہروں میں درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔ کچھ مقامات پر شام کے وقت ہلکے بادل اور گرد بھری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ گرمی بڑھنے سے بجلی اور پانی کی طلب بھی بڑھ سکتی ہے۔ جھارکھنڈ میں موسم کو لے کر حکومت الرٹ پر ہے۔ موسم خراب ہونے سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

راجستھان

راجستھان کے کئی اضلاع اس وقت شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ پھلودی میں درجۂ حرارت 45.2 ڈگری، جیسلمیر میں 45.1 ڈگری اور سری گنگا نگر میں 44.8 ڈگری درج کیا گیا ہے۔ بیکانیر، جے پور اور بھرت پور کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 دنوں میں درجۂ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری کی کمی آ سکتی ہے، لیکن 17 مئی کے بعد پھر سے گرمی بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر و گجرات

مہاراشٹر اور گجرات میں گرمی اور نمی دونوں کا اثر رہے گا۔ احمد آباد اور سورت میں تیز گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ممبئی اور پونے میں لوگوں کو چپچپی گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ودربھ علاقے میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

Published: undefined

میدانی علاقوں میں تپش بڑھے گی

اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے میدانی علاقوں میں گرمی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار بنا رہے گا۔ دہرادون اور ہلدوانی میں درجۂ حرارت 35 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ وہیں شملہ، منالی اور دھرمشالہ جیسے علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں لوگوں کو راحت دیں گی۔ کچھ اونچائی والے علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ تمل ناڈو میں موسم بدلنے کے آثار ہیں۔ خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے سبب ریاست کے کئی حصوں میں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کوئمبٹور، تھینی اور نیلگری اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 19 مئی تک مغربی اور پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined