قومی خبریں

مودی حکومت اومیکرون کے خطرے کو نظر انداز کر کے لوگوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے: کانگریس

سرجے والا نے کہا ’’اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کو مودی حکومت نظر انداز کر رہی ہے۔ یہ ایک بے سمت قیادت والی حکومت ہے جو صرف اسٹنٹ بازی تک ہی محدود ہو گئی ہے‘‘

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا/ تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا/ تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اور جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کرکے مودی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام ہموطنوں کو 31 دسمبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کر دی جائیں گی۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے آج 'من کی بات' میں بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں 141 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو بوسٹر ڈوز دینے اور 12 سے 18 سال کے بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ مودی جی کل ٹی وی پر آئے، شیخی ماری، واہ واہی لوٹی، لیکن ویکسین کہاں ہے؟ انہوں نے کہا، ’’مودی حکومت اومیکرون وائرس کے خطرے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ یہ بے سمت قیادت کی حکومت ہے، جو اسٹنٹ بازی تک محدود ہو گئی ہے۔"

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں 40 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے آنے سے عین قبل مودی حکومت ایک بار پھر ہموطنوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ 31 دسمبر تک 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں یعنی 94 کروڑ لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی جائیں گی لیکن اب 31 دسمبر میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں اور حکومت مقررہ ہدف سے ابھی بہت دور ہے۔

Published: undefined

سرجے والا نے کہا کہ ملک بھر میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 365 کروڑ لوگوں کو ابھی تک دوسری خوراک نہیں ملی ہے۔ انہوں نے بوسٹر ڈوز پر کہا کہ اس کے تحت کل 35 کروڑ 70 لاکھ ویکسین لگائی جانی ہیں لیکن فی الحال صرف 17.74 کروڑ ویکسین کی خوراکیں ہی دستیاب ہیں۔

Published: undefined

سرجے والا نے مزید کہا، "مودی حکومت کی طرف سے بار بار ذمہ داری سے فرار حاصل کرنے، کورونا ٹیکہ کاری کی پالیسیوں کو بار بار تبدیل کرنے، کورونا کی روک تھام کے بجائے خود کی تسبیح، ریلیوں اور انتخابی گروپوں کو ترجیح دینے، صوبوں پر الزام عائد کرنے جیسی مجرمانہ غفلت سے ہموطنوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ مودی حکومت کا احتساب کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined