قومی خبریں

'تبلیغی جماعت معاملہ میں ملک کو گمراہ کرنے والی میڈیا فوراً معافی مانگے'

ہیومن چین کے صدر انجینئر محمداسلم علیگ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے بارے میں ملک کو گمراہ کرنے کے لئے حکومت اور میڈیا کو فوری طور پر معافی مانگنا چاہیے اور اس کی تلافی کے لئے قدم اٹھانا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے تبلیغی جماعت سے متعلق تمام ایف آئی آر کو رد کرنے کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہیومن چین کے صدر انجینئر محمداسلم علیگ نے تبلیغی جماعت کے بارے میں ملک کو گمراہ کرنے کے لئے حکومت اور میڈیا کو فوری طور پر معافی مانگتے ہوئے تلافی کے لئے قدم اٹھانا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اورنگ آباد بنچ نے جس طرح تبلیغی جماعت کے خلاف درج ایف آئی آر کو رد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں حکومت اور میڈیا کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے وہ سماج کی آنکھ کھولنے کیلئے کافی ہے کس طرح خاص ذہنیت کے حامل لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے معاشرتی ہم آہنگی کو درہم برہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تبلیغی جماعت کے سلسلے میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ملک کے میڈیا کے ذریعہ انہیں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا، اس کے لئے میڈیا اور حکومت کو مسلمانوں خاص طور پر تبلیغی جماعت والوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے جو جہاں تھا وہیں پھنس گیا، آمد ورفت کے ذرائع ہوائی جہاز، ریل، بس، ٹیکسی وغیرہ بند تھی، ایسے کوئی کہیں اور کیسے جاسکتا تھا۔ اس کو بہانہ بناکر میڈیا نے تبلیغی جماعت کو پھنسے ہوئے بجائے چھپے ہوئے قرار دینا شروع کردیا اور پورے ملک میں کورورنا پھیلانے کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے ا ن کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Published: undefined

اسلم نے کہا کہ عدالت نے تمام پرتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے اس لئے اب ادھر ادھر کی بات کرنے کی بجائے اس طرح کی بات کرنے والی حکومت اور میڈیا کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے تاکہ ملک میں معاشرتی ہم آہنگی کا ماحول پیدا ہوسکے اور لوگوں کے درمیان جو اس غلط فہمی کی وجہ سے نفرت پیدا ہوگئی ہے، اسے ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہفتہ کو عدالت نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی آنے والے غیر ملکیوں کے خلاف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ایک بہت بڑا پروپیگنڈا کیا گیا۔ ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی گئی تھی جیسے یہ غیر ملکی ہندوستان میں کووڈ 19 انفیکشن پھیلانے کے ذمہ دار تھے۔ تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined