قومی خبریں

بہار کی تازہ ترین پیشرفت سے یوپی میں سماجوادی پارٹی کے حوصلے بلند، اکھلیش نے کہا- ’اختتام کا آغاز ہو چکا‘

بہار میں اقتدار کی تبدیلی نے یوپی میں ایس پی کے حوصلے بلند کر دئے ہیں، پارٹی صدر اکھلیش یادو بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کے ٹوٹنے کو ہندوستانی سیاست کے لیے بہتر شروعات قرار دے رہے ہیں

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
اکھلیش یادو / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: بہار میں حکومت کی تبدیلی نے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے حوصلے بلند کر دئے ہیں۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کے ٹوٹنے کو ہندوستانی سیاست کے لیے بہتر شروعات قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ اختتام کا آغاز ہے۔ یہ تحریک آزادی کے دوران دیے گئے 'انگریزوں بھارت چھوڑو' نعرے کی طرح 'بی جے پی اقتدار چھوڑو' کا اشارہ دیتی ہے۔

Published: undefined

قنوج میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا، ’’ہماری برادری کے لوگوں کو اب اداروں میں پوسٹنگ نہیں مل رہی ہے اور یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تمام اہم عہدوں پر بی جے پی کے حامیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا، "اگر وہ زیادہ طاقتور ہو گئے تو آپ کے ووٹ کا حق بھی چھینا جا سکتا ہے۔ لوگوں کو ایسے امکانات کو ہلکے سے نہیں لینا چاہیے، کیونکہ ہندوستان کے پڑوس میں، بہت سے ممالک میں ایسا ہو رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش نے عوامی اداروں کو کارپوریٹ گھرانوں کے ہاتھ فروخت کرنے پر حکمراں بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جس طرح بھگوا پارٹی سرکاری اداروں ریلوے، ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کو بیچ رہی ہے، ایک وقت آئے گا جب لوگوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ اکھلیش نے کہا کہ ’’اگر وہ (بی جے پی) اقتدار میں رہے تو ہم سب غلام بن جائیں گے۔ حکومت آنے والے دنوں میں آپ کی گندم نہیں خریدے گی، پرائیویٹ کمپنیاں آپ کی گندم خریدیں گی۔‘‘

Published: undefined

ایس پی صدر نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت غریبوں اور کسانوں کی حکومت نہیں ہے بلکہ امیروں اور کارپوریٹ گھرانوں کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ صنعت کاروں کی حکومت ہے، جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ڈیزل-پٹرول سے لے کر گیس سلنڈر، دودھ، دہی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ زراعت میں کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی حکومت نے فوج میں اگنی پتھ اسکیم لا کر نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، "آنے والے وقت میں یہ حکومت پولیس اور پی اے سی کی بھرتی میں بھی ایسی ہی اسکیم لائے گی۔ اس حکومت کا مقصد سرکاری نوکریاں کنٹریکٹ پر دینا ہے۔ نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں اور کی بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ بی جے پی حکومت صرف صنعت کاروں کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined